کوئٹہ: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان وفاق کی حیثیت سے اپنی ثقافتوں ، روایات اور زبانوں کے تنوع سے تقویت حاصل کرتا ہے، بلوچستان کا اصل سرمایہ اس کے لوگ اور یہاں کی تہذیب ہے، اگر ہم الیکشن نہ کراتے تو داغ ہوتا، ہم الیکشن کرائیں گے اور الیکشن کمیشن الیکشن کاانعقاد کرے گا تاہم اس کے نتیجے پر کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

باغی ٹی وی : نگران وزیراعظم انوارالحق نے منگل کو کوئٹہ میں پاکستان ٹیلی ویژن(پی ٹی وی) کےہزارگی زبان کے افتتاحی پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہزارگی زبان میں پی ٹی وی نشریات شروع کرنے پر دلی خوشی محسوس کررہاہوں اس خطے میں پشتو ، بلوچی ، ہزارگی اور فارسی زبانیں موجود ہیں بلوچستان میں بولی جانے والی ایک اور زبان کو قومی سطح پر اجاگر کیا جارہا ہے بلوچستان میں میڈیا صنعت کو فروغ دینا ہماری ترجیح ہے ہزارہ برادری کے ساتھ ہماری قربتیں پرانی ہیں بلوچستان اور کوئٹہ میں ہزارہ برادری کی ایک پہچان ہے، ہزاروں سال کی تہذیب کا مسکن بلوچستان درخشاں روایات کا امین ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں رہنے والی تمام برادریوں کو یکساں حقوق میسرہیں پاکستان ثقافتی شناختوں کا امتزاج ہے جو ایک دوسرے کو مضبوطی سے تھامتے اور مربوط کرتے ہیں دیگر صوبوں کی طرح بلوچستان بھی نسلوں اور قبائل کا ایک بھرپور امتزاج ہے جہاں ان کی ثقافتیں اور اقدار بلوچ روایات سے جڑی ہوئی ہیں۔

پادری ہم جنس پرست جوڑوں کیلئے دعائے خیر کر سکتے ہیں،پوپ فرانسس

https://x.com/GovtofPakistan/status/1737028407186128899?s=20
نگران وزیراعظم نے بلوچستان اور پاکستان کو امن کاگہوارہ بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امن سے فنون لطیفہ کو فروغ ملتا ہے وزیراعظم نے ہزارہ برادری کو ان کی علاقائی زبان میں پی ٹی وی کے پروگرام کے آغاز پر مبارکباد دیتے ہوئے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ باصلاحیت کمیونٹی اس پلیٹ فارم کو استعمال کرکے اپنی خوبصورت ثقافت کواجاگر کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہزارہ برادری کی نمایاں شخصیات میں سابق گورنر بلوچستان جنرل (ر) محمد موسیٰ، سردار سادات اور بریگیڈیئر خادم حسین شامل ہیں جنہوں نے اپنی دیانتداری کی وجہ سے عزت حاصل کی انہوں نے دہشت گردی کے چیلنج کا مقابلہ کرنے پر ہزارہ برادری کو خراج تحسین پیش کیا، اس موقع پر نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے پی ٹی وی بولان کے نئے لوگو کا افتتاح بھی کیا اور کہا کہ پی ٹی وی ایک تاریخی اثاثہ ہے جس نے اپنے شاندار پروگراموں کے ذریعے قوم میں پذیرائی حاصل کی۔ انہوں نے ادارے کی ترقی کے لیے حکومت کی جانب سے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

میرے گھر پر حملہ خواجہ آصف نے کرایا،عثما ن ڈار کی والدہ کا الزام

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ جماعتوں کو اپنے ووٹرز کو کچھ نہ کچھ تو کہنا ہے، لسبیلہ میں جام کے مقابلے میں اگر غیر معروف آدمی الیکشن جیت جائے تو یہ بڑی بات ہوگی، باپ الیکٹیکل تھے جو اکٹھے ہوگئے تھے، صرف نام نیا آیا تھا، بلوچستان میں الیکشن کے حوالے سے ہر حلقے سے متعلق پیشگوئی کی جاسکتی ہے، ہر حلقے میں لوگ ہیں ان کے اثرات ہیں اور لگتا ہے وہی لوگ سامنے آئیں گے۔

نگران وزیراعظم نے کہا کہ الیکشن کے داغدار اور غیر داغدارہونےکےحوالے سے باتوں کو اہمیت نہیں دیتا، اگر ہم الیکشن نہ کراتے تو داغ ہوتا، ہم الیکشن کرائیں گے اور الیکشن کمیشن الیکشن کاانعقاد کرے گا، بالکل نارمل پراسیس ہے، انتخابات صاف اور شفاف ہوں گے، الیکشن کےحوالے سے سیکیورٹی ان شااللہ اچھی ہوجائےگی، الیکشن کرانا آئینی ضرورت ہے، اس کے نتیجے کے بارے میں کچھ نہیں کہاجاسکتا جب کہ ہم نے کوشش کی ہے کہ کسی اسکینڈل کی زد میں نہ آئیں۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ سوئی گیس میں صرف بلوچستان کو استثنیٰ دیا گیا ہے، ہم نے کہا ہے بلوچستان میں سرد موسم میں لوگوں کو تنگ نہیں کرنا،ہمارے پاس نئے منصوبوں کا مینڈیٹ نہیں ہے،سب دن گن رہےہوتے ہیں کہ کب کاکڑ جائے گا ،ہمارا اور آپ کا احترام کا رشتہ ہے، طنز کرنامناسب نہیں ہے۔
https://x.com/PTVNewsOfficial/status/1737024592861168056?s=20
دوسری جانب نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے بھی تقریب کے شرکاء سےخطاب کیا کہا کہ پی ٹی وی بولان پہلے ہی بلوچی، پشتو اور براہوی زبانوں میں پروگرام پیش کر رہا ہےپی ٹی وی بولان پر آج سے ہزارگی زبان میں نشریات کا آغاز کیا جا رہا ہے جو ہزارہ برادری کا دیرینہ مطالبہ تھا پی ٹی وی بولان کی نشریات کیبل اور سیٹلائٹ پر پہلے سے موجود ہیں اب پی ٹی وی بولان کی نشریات عام انٹینا کے ذریعے بھی دیکھی جا سکیں گی.
https://x.com/PTVNewsOfficial/status/1737001657266041099?s=20
مرتضی سولنگی نے کہا کہ وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے مشکور ہیں کہ انہوں نے ہمارے اس اقدام کی حوصلہ افزائی کی ہم نے رواں ماہ کے دوران پی ٹی وی ملتان کی نشریات کا دورانیہ بڑھا کر 24 گھنٹے کیا، پی ٹی وی بولان کی ٹیرسٹیریل نشریات سے دور دراز کے علاقے کے لوگ مستفید ہو سکیں گےدور دراز علاقوں کے عوام سولر اور انٹینا کے ذریعے پی ٹی وی بولان کی نشریات دیکھ سکیں گے.

14 سالہ کار سوار کی رکشے کو ٹکر، خواتین سمیت 4 افراد …

انہوں نے کہا کہ ہم نے ری براڈ کاسٹ سینٹرز کے ٹرانسمیٹرز کی تعداد میں اضافہ کیا ہے پہلے 22 ری براڈ کاسٹ سینٹرز کام کر رہے تھے کان میترزئی ری براڈ کاسٹ سینٹر کے اضافہ سے ان کی تعداد اب 23 ہو گئی ہےیہ ری براڈ کاسٹ سینٹرز لوگوں تک پی ٹی وی کی نشریات پہنچا رہے ہیں ہمارا مقصد پی ٹی وی بولان پر علاقائی زبانوں کی برابر نمائندگی یقینی بنانا ہے.
https://x.com/PTVNewsOfficial/status/1737014771835379907?s=20
علاوہ ازیں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے نگران وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے ملاقات کی۔منگل کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں صوبہ بلوچستان سے متعلق مختلف امور پر گفتگو کی گئی۔

مجھے بھی پیاس کے صحرا میں بھٹکایا گیا ہے

Shares: