راولپنڈی:وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں عید کے بعد سروسز بحال ہوں گی۔
باغی ٹی وی : راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر میڈیا سے گفتگو میں وزیر ریلوے حنیف عباسی کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان واقعات پر قوم مذمت کر رہی ہے، یہ ایک غیر اعلانیہ جنگ ہم پر مسلط کی گئی ہے، قوم کو اپنی فوج کے پیچھے کھڑا ہونا ہے دشمن کے عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ڈی ایس ہمیں بتائے کے کن جگہوں پر تجاوزات ہیں، ادارے کی 16 پراپرٹیز سے ہمارا 850 ارب روپے کا تخمینہ ہے اس وقت ریلوے کا خسارہ پینشن کا ہے،ہم سے حکومت پینشن اٹھا لے اور پیسہ دے تو اس طرح ریلوے اپنے پیروں پر کھڑی ہو جائے گی۔
زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں54 کروڑ ڈالر کی کمی
حنیف عباسی نے کہا کہ ریلوے صرف ڈیڑھ سو کنٹینر اٹھا رہا ہے، لوگ اپنی ویگن لائیں اور ہمارے ساتھ چلائیں ریلوے پولیس کے گریڈ پنجاب پولیس کے برابر کر دیئے ہیں، 15 سو لوگ بھرتی کرنے جا رہے ہیں،ریلوے پولیس کے پاس ٹریننگ ہے نہ کیپسٹی ہے انقلابی اقدامات سے ریلوے کو اپنے پاؤں پر کھڑا کریں گےجعفر ایکسپریس پر حملہ کر کے ہمیں زچ پہنچائی گئی لیکن ہم نے دشمن کو اس کا جوا ب دیدیا ہے، یہ سازش ہے کہ بلوچستان میں پنجابی کو ماریں گے تو پنجاب میں خون ریزی ہو گی۔
امریکا نے بھارتیوں کی 2 ہزار سے زائد ویزا درخواستیں منسوخ کر دیں