کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع جھل مگسی میں پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ ہوا ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق جھل مگسی میں 3 سال کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔اس نئے کیس کے ساتھ ہی بلوچستان میں پولیو وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ رواں سال بلوچستان میں پولیو کے سب سے زیادہ 3 کیسز قلعہ عبداللّٰہ سے رپورٹ ہوئے ہیں۔ دیگر کیسز میں چمن، ژوب، ڈیرہ بگٹی اور جھل مگسی سے ایک ایک کیس شامل ہیں۔محکمہ صحت کے حکام نے اس صورتحال کو انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ پولیو وائرس کے خاتمے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔ والدین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے میں کوئی کسر نہ چھوڑیں تاکہ اس خطرناک بیماری کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔محکمہ صحت کی جانب سے پولیو کے خلاف جاری مہمات کو مزید مضبوط اور موثر بنانے کے لیے اقدامات کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ عوام میں پولیو ویکسین کی اہمیت کے بارے میں آگاہی بڑھانے کی ضرورت ہے تاکہ ہر بچے کو اس بیماری سے محفوظ بنایا جا سکے۔
مزید دیکھیں
مقبول
سیالکوٹ میں فوڈ اتھارٹی کا آپریشن: 4 سویٹس یونٹس جرمانے، مضر اجزاء تلف
سیالکوٹ، باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہد ریاض ) رمضان...
بھارتی فلم دیکھنے کے بعدگاؤں والوں نے خزانے کی تلاش میں قلعہ کھود ڈالا
بھارتی فلم چھاوا دیکھنے کے بعدگاؤں والوں نے...
اسٹیٹ بینک کا شرح سود کو 12 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان کے مرکزی بینک، اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے...
اوچ شریف: یونین کونسل دھوڑ کوٹ کی خستہ حال عمارت، کسی بھی وقت حادثہ پیش آنے کا خدشہ
اوچ شریف،باغی ٹی وی( نامہ نگار حبیب خان) یونین...
بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ، تعداد 8 ہوگئی
