بلوچستان میں امن دشمنوں کا وار،خواتین اساتذہ کی گاڑی پر حملہ
بلوچستان کے علاقے مستونگ میں خواتین اساتذہ کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ سامنے آ یاہے ۔
خواتین اساتذہ کی وین پر نامعلوم افراد کی جانب سے اندھا دھند فائرنگ کی گئی جس میں چار خواتین زخمی ہو گئی ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کیا جارہاہے جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیاہے اور ملزمان کی تلاش کیلئے ناکہ بندی کی جارہی ہے
پولیس کے مطابق سکول وین پر فائرنگ اسوقت کی گئی جب اساتذہ دشت بابا سکول میں ڈیوٹی کے بعد واپس آ رہی تھی۔ زخمی خواتین اساتذہ کو نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال منتقل کیا گیا ہے
دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے، اساتذہ تنظیموں نے سکول وین پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے اساتذہ کو سیکورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے