سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے گِشکور میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک کامیاب آپریشن کیا جس میں دہشت گردوں کے خلاف بڑی کارروائی کی گئی۔مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، تربت کے ضلع کیچ میں بھی سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف ایک مؤثر کارروائی کی، جس کے نتیجے میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق، ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں دہشت گرد گروہ کا سرغنہ صبر اللہ اور اس کے ساتھی امجد عرف بچو شامل ہیں۔یہ دہشت گرد متعدد دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے اور وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف حملوں میں شامل تھے۔ اس کے علاوہ، ان دہشت گردوں کا ہاتھ بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی تھا، جو علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کر رہے تھے۔ علاقے میں دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ علاقے کو مکمل طور پر دہشت گردوں سے پاک کیا جا سکے۔ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے یہ اقدامات دہشت گردوں کے خلاف بلوچستان میں امن و سکون کی بحالی کی کوششوں کا حصہ ہیں۔
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلعوں کیچ اور اواران میں بھاری حمایت یافتہ دہشتگرد تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ کے 3 دہشتگردوں کو ہلاک اور 2 کو زخمی کر کے گفتار کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا،وزیراعظم نے سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور بھارتی ایجنڈے کے خلاف بروقت کارروائی کی پزیرائی کی،وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں معصوم اور نہتے شہریوں کی جان و مال کو دہشتگردی کے ذریعے خطرے میں ڈالنے کی بھارتی سازش بے نقاب ہو چکی ہے،ہم بھارت کے پاکستان میں امن و امان کو نقصان پہنچانے کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیں گے،حکومت اور سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہیں،