بلوچستان میں دو ٹریفک حادثات میں خواتین، بچوں سمیت 8 افراد زخمی

0
54

بلوچستان میں دو ٹریفک حادثات میں خواتین، بچوں سمیت 8 افراد زخمی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں دو ٹریفک حادثات میں 8 افراد زخمی ہو گئے

چمن کے علاقے درہ کوژک پر دوٹو ڈی گاڑیوں میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوئے، ریسکیو ٹیم اور لیویز اہلکار موقع پر پہنچ گئے، ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں،ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے، تمام زخمیوں کو چمن ڈی ایچ کیو ہسپتال منتعقل کیا گیا

دوسرے واقعہ میں کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر کھڈکوچہ بدرنگ ایریا میں المقدر کوچ اور ٹریکٹر میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے ،زخمیوں کی شناخت محمد، غلام الدین، غلام حیدر ساکن منگچ کے طور پر ہوئی، زخمیوں کو شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال منتقل کردیا گیا

قبل ازیں پنجاب کے ضلع اٹک میں ٹریفک حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہو گئے.

فتح جنگ راولپنڈی روڈ پر ٹریفک کا المناک حادثہ ڈمپر اور ہائی ایس کے درمیان تصادم کی صورت میں پیش آیا، ڈمپر ڈرائیور کی غفلت اور غلط کراسنگ کی وجہ سے ڈمپر سامنے سے آنے والی ہائی ایس پر چڑھ دوڑا جس کے نتیجے میں ہائی ایس ڈرائیور سمیت 5 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ 11 افراد شدید زخمی ہوئے.

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس فوراً موقع پر پہنچ گئی طبی امداد دینے کے بعد زخمیوں اور لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال فتح جنگ منتقل کر دیا جہاں ڈاکٹروں نے 5 زخمیوں کو ریسکیو 1122 کی ایمبولینس میں راولپنڈی ریفر کر دیا.

ہائی ایس راولپنڈی سے پنڈیگھیب جا رہی تھی جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد کا تعلق پنڈیگھیب سے ہے ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا

Leave a reply