بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کی کاروائی،بھارتی ساخت اسلحہ کی بڑی کھیپ برآمد

0
53

بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کی کاروائی،بھارتی ساخت اسلحہ کی بڑی کھیپ برآمد

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے علاقے کوہلو میں سیکورٹی فورسز نے کارروائی کی ہے جس دوران، بھارتی، روسی ساخہ اسلحے، گولہ بارود کی کھیپ پکڑی گئی ہے

ڈپٹی کمشنر کوہلو نصیراللہ شیخ کے مطابق لیویز فورس نے تالاب کے علاقے میں کارروائی کے دوران تخریب کاروں کے ٹھکانے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور بارود برآمد کیا ہے اور برآمد ہونے والا اسلحہ و بارود بھارتی اور روسی ساختہ ہے۔

لیویز کے مطابق برآمد ہونے والے اسلحے میں 7ریموٹ کنٹرول بم،4 رائفل، 1400راوٴنڈز، 2 اینٹی ٹینک مین ،4 ٹائم بم، 10ا ینٹی پرسن بم ،8 ہینڈ گرنیڈ، 82 ماٹرگولے اور دیگر اسلحہ شامل ہے،

ڈپٹی کمشنر کوہلو نصیراللہ شیخ کا کہنا ہے کہ علاقے میں لیویز کیو آر ایف کی تخریب کاروں کی سرکوبی کےلئے کاروائیاں جاری ہیں۔ تخریب کار ضلع میں امن وامان صورتحال کو خراب کرنے کےلئے بڑی کارروائی کرنا چاہتے تھے ،لیویز فورس نے خفیہ اداروں کی نشاہدہی پر کاروائی کرکے علاقے کو بڑے تباہی سے بچا دیا۔

محرم میں‌ خیبر پختونخواہ پولیس نے دہشت گردی کا تیسرا بڑا منصوبہ بنایا ناکام

محرم الحرام کے موقع پر پولیس نے بنایا دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، 3 دہشت گرد اسلحہ، بارود سمیت گرفتار

رواں ماہ 19 ستمبر کو بلوچستان کے علاقے آواران میں سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا تھا،ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع اواران میں آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں 4دہشت گرد ہلاک ہو گئے،دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بھاری مقدارمیں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا،آپریشن کے دوران اسلحےکا بڑا ذخیرہ اور مواصلاتی آلات برآمد ہوئے

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی میں دہشت گردوں کے متعدد پناہ گاہیں اور کیمپ تباہ کئے گئے،سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع آواران میں آپریشن خفیہ اطلاعات پر کیا،

قبل ازیں گزشتہ ماہ بھی بلوچستان کے ضلع کوہلو میں لیویز کی ماوند کے علاقے مخی نالہ میں حساس اداروں کی اطلاع پر دہشتگردوں کے خفیہ کمین گاہ پر چھاپہ، اس کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، بم، اور بلٹس برآمد کئے گئے تھے

Leave a reply