سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کا بلوچستان میں سیاسی قائدین سے قائد نوازشریف کی ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
بلوچستان کی ترقی اور عوام کو حقوق کی فراہمی وزیراعظم نوازشریف کے دل کے ہمیشہ قریب رہی ہے، اور سولہ ماہ کی حکومت کے دوران سب سے زیادہ بار بلوچستان کے دورے کئے، شہباز شریف نے کہا ہم نے مختصر ترین حکومت میں بھی بلوچستان کی ترقی، تعلیم، نوجوانوں کی ہنرمندی کے منصوبوں پر کام کیا، اسکے علاوہ سولہ ماہ کے دوران شدید معاشی مشکلات اور تباہ کن سیلاب کا مقابلہ کیا، انہوں نے کہا کہ ہم نے گوادر کے لئے ایران اور نیشنل گرڈ سے بجلی دینے کے منصوبے شروع کئے، اور چار سال سے رُکے منصوبے سولہ ماہ میں ریکارڈ رفتار سے مکمل کئے، ایران سے ٹرانسمیشن لائن مکمل ہوچکی ہے۔
شہباز شریف نے گوادر بندرگاہ کی صفائی اور گہرائی کا بھی زکر کرتے ہوئے کہا کہ چار سال کی تاخیر سے گوادر بندرگاہ کی گہرائی میں ڈیڑھ میٹر کی کمی آگئی تھی، جس کے باعث
گوادر بندرگاہ میں ریت صاف نہ ہونے سے بڑے تجارتی جہاز نہیں آسکتے تھے، ہم نے گوادر بندرگاہ کی صفائی اور گہرائی کے لئے کنٹریکٹ دیا، لہذا فروری 2024 میںیہ کام مکمل ہو جائے گا.اسکے علاوہ گوادر ہوائی اڈے پر کام تیز کیا گیا جو رواں سال کے آخر میں مکمل ہوگا ، شہبازشریف نے کہا کہ گوادر کو پانی کی فراہمی کے لئے شادی کور اور باسول ڈیم بنائے ، 2013 سے 2018 تک ہم نے گوادر شہر تک پانی پہنچادیا تھاجس پر کام بند کروا دیا گیا تھا ہماری سولہ ماہ کی حکومت نے کام دوبارہ شروع کیا، اب پانی شہر تک پہنچے گا، انہوں نے کہا کہ 2022 میں تباہ کن سیلاب میں متاثرین کی مدد کے لئے ہم نے وفاق کی طرف سے 100 ملین ڈالر مختص کئے، تعمیر ات کے لئے یہ فنڈز فراہم کئے گئے ہیں۔ رقم ایلوکیٹ ہوچکی ہے ، سیلاب کے دوران بلوچستان اور سندھ کے متاثرین کی مالی امداد کے علاوہ نقصانات کے ازالہ کے لئے زر تلافی دینے کا سلسلہ شروع کیا، سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے 2000 ارب روپے کا کسان پیکج دیا، مفت بیج، سستی کھاد، زرعی ٹیوب ویلز پر رعایتی بجلی فراہم کی،
اور میں نے ذاتی طور پر متاثرین سیلاب کی بحالی کے اقدامات کی دن رات نگرانی کی، وفاق اور صوبوں نے مل کر مثالی جذبے سے متاثرہ اہل وطن کی مدد کی، تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر کی ترقی اولین ترجیح رہی ہے، اسی ترجیح کو برقرار رکھیں گے، سولہ ماہ میں بلوچستان میں دانش سکول منصوبے کا آغاز کر دیا ہے، شہباز شریف
بلوچستان بھر میں دانش سکول کا جال بچھائیں گے . سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ نوازشریف نے ہر سیاسی جماعت کا مینڈیٹ ہمیشہ تسلیم کیا ہے اور بلوچستان سے مسلم لیگ کا رشتہ قیام پاکستان سے پہلے سے استوار ہے،لہذا ہم آپ کی مشاورت اور اجتماعی دانش مندی سے مسائل حل کریں گے.
Baaghi Digital Media Network | All Rights Reserved