قومی سیاسی منظرنامے میں بڑی ہلچل ، بلوچستان کے بڑے نام ن لیگ میں شامل

0
123

بلوچستان کی 30 سے زائد سیاسی شخصیات نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ میاں نوازشریف آج بلوچستان کے دو روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچے جہاں مختلف سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔ شہباز شریف اور مریم نواز سمیت ن لیگ کی اعلیٰ قیادت کوئٹہ میں موجود ہے۔ مسلم لیگ ن میں سابق وزیر اعلی جام کمال، سابق وفاقی وزراء سردار فتح محمد حسنی، مجیب الرحمن محمد حسنی، میر عاصم کرد، میر دوستین ڈومکی مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گئے،
ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا جن میں بلوچستان عوامی پارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل)، نیشنل پارٹی، پاکستان تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کے سابق اراکین پارلیمنٹ شامل ہیں۔سابق وزیر خان محمد جمالی، فائق جمالی، غفور لہڑی، محمد خان لہڑی، سلیم کھوسہ، شعیب نوشیروانی، ذین مگسی، سردار عبدالرحمن کیھترانی، سردار مسعود لونی، محمد خان طور عثمان خیل مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گئے.


اسکے علاوہ نور محمد دمڑ، شیر گل خلجی، حاجی برکت رند، شوکت بنگلزئی، عطااللہ، ربابہ بلیدی، میر انور شاہوانی، سردار علی حیدر ایم حسنی، جعفر کریم بنگار، سردار زادہ ادریس تاج، آغا فیصل احمد زئی، ملک شہریار، رامین ایم حسنی اور حاجی نور اللہ لہڑی بھی مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے. سعید الحسن عاطف سنجرانی ڈاکٹر اشوک کمار ڈاکٹر محمد ایوب بلوچ میر اسماعیل بلوچ میر طارق بگٹی بسنت لال گلشن، محمد کاشف، مصلح الدین مینگل، داؤد شاہوانی، سردار نعمت اللہ تمرانی بزنجو، سردار زادہ میر اخلاق کدرانی، سردار زادہ عالم خان تمرانی بزنجو بھی مسلم لیگ(ن) کا حصہ بن گئے
مینا زینت شاہوانی، صوبیہ قبزئی، کاشفہ گچکی، سردار عالم تمرانی، میر اخلاق بزنجو زہری، رب نواز بہرانی اور حاجی حنیف رند بھی مسلم لیگ (ن) میں شامل
بلوچستان کی سیاسی شخصیات مسلم لیگ (ن) کی قیادت اور راہنمائوں سے رابطے مکمل کر چکی تھیں قائد نوازشریف کی آمد پر باضابطہ مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا گیا .
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور صدر شہباز شریف نے بلوچستان سے تمام سیاسی شخصیات کو پارٹی میں شمولیت پر مبارک دی اور خوش امدید کہا

Leave a reply