کوئٹہ اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ حکومت بلوچستان میں 95لاکھ روپے کے خوردبرد پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ، مقدمہ سابق وزیر اسپورٹس عبدالخالق اور سٹی ایکسپریس انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر محسن شاہد کے خلاف درج کیا گیا۔ محکمہ اینٹی کرپشن بلوچستان نے مقدمہ ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس کی مدعیت میں درج کیا۔ محمکہ اینٹی کرپشن کے مطابق 95لاکھ روپے نومبر 2022میں اسپورٹس ایونٹ کے انعقاد کے لیے جاری کیا گیا، لیکن نہ اسپورٹس ایونٹ منعقد کیا گیااور نہ ہی رقم واپس خزانے میں جمع کیاُگیا ، محمکہ اینٹی کرپشن
کے مطابق تحقیقات کے دوران یہ ثابت ہوا کہ مذکورہ رقم خوردبرد کی گئی ، تاہم مقدمہ محکمہ اینٹی کرپشن ایسٹیبلشمنٹ نے تعزیرات پاکستان اور اینٹئ کرپشن ایسٹیبلشمبٹ ایکٹ کے مختلف دفعات کے تحت درج کیا ۔

Shares: