تربت: پاکستان پیپلز پارٹی کا ورکرز کنونشن، سابق صدر آصف علی زرداری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں کوئی قوم دوسری قوم کو برداشت نہیں کر سکتی،افغانوں کی 40 سال مہمان نوازی کی آج بھی وہ ہمارے بھائی نہیں بن رہے،
آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ بی بی صاحبہ کو دنیا کی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے کہا آپ نہ جائیں خطرہ ہے،بی بی صاحبہ نے کہا تھا میں نے اپنے لوگوں سے وعدہ کیا ہے میں واپس جاؤں گی،بھٹو صاحب کو کہا گیا تھا کہ آپ پرچی لکھ کر دے دیں معافی مل سکتی ہے، بھٹو صاحب نے کہا تاریخ کے ہاتھوں نہیں مرنا چاہتا ضیاالحق کے ہاتھوں مر جاؤں گا ، دنیا ترقی کر چکی ہے اور ہم پانی تلاش کر رہے ہیں،بلوچستان کو پاکستان نے کبھی سمجھا ہی نہیں ،بلوچستان کے لوگوں کو روزگار دینا ہے ،اسلام آباد نے کبھی بلوچستان کو نہیں سمجھا،بلوچستان کے لوگوں کو یوتھ کارڈ دیں گے ،الیکشن کا زمانہ ہے ، سب لوگوں کی سوچ ہے کہ ہم اقتدار میں آئیں ،پیپلزپارٹی پاور میں آتی ہے تو عوام کی خدمت کرتی ہے،بلوچستان کو ایسا بناؤں گا پہلےسے 10 گنا بہتر ہو گا، بلوچستان پاکستان کو دنیا کا بڑا ملک بنا سکتا ہے، بلوچستان میں بہت سے وسائل ہیں ہمیں آگے بڑھنا ہوگا، اس دفعہ بلوچستان کے پراجیکٹس پر نظر رکھوں گا،پہلے بھی کہہ چکا ہوں بلوچستان پاکستان کا دل ہے،
آصف زرداری کا کہنا تھا کہ تاریخ ہمیشہ اپنے آپ کو دہراتی ہے، میں 14 سال جیل میں رہا ہوں ، دنیا میں بہت کم سیاسی لوگ ہیں جنہوں نے اتنا عرصہ جیل میں کاٹا ، جیل میں ایک دن میں تین،تین کتابیں پڑھتا تھا، بلوچستان پاکستان کو ترقی یافتہ بنا سکتا ہے مگر سب پیار سے ہوگا ، مار دھاڑ سے نہیں، فلسطین اسرائیل پر مار دھاڑ کر رہا ہے ، جنگ کرتا رہے مگر جنگ سے کچھ نہیں بنے گا ، جنگ سے خوشحالی نہیں آتی، امن سے آتی ہے، میرے کندھوں پر بھٹو صاحب اور بینظیر کا قرض ہے،بلوچستان کیلئے ایسی جگہ سے پانی لائیں گے کہ کوئی روک بھی نہیں سکے گا، سب سے پہلے بلوچستان کو بنائیں گے باقی صوبے بعد میں،بلوچستان کی زمین ایسی ہے اگر کوئی ہاتھ ڈالے تو سونا نکل سکتا ہے،
خواتین اگر اسی لگن سے کام کرتی رہیں گی تو جیت انشااللہ پیپلزپارٹی کی ہی ہوگی،
قوم کو بتایا جائے شہیدوں کے خون کاسودا کس نے کیا،بلاول
آج بھی کچھ قوتیں نہیں چاہتیں ذوالفقار بھٹو کو انصاف ملے،بلاول
عمران خان کی جانب سے تحریک طالبان کے ساتھ مذاکرات کا فیصلہ افسوسناک تھا،بلاول بھٹو
ہمارا مقابلہ سیاستدانوں سے نہیں بلکہ مہنگائی بھوک اور بے روزگاری سے ہیں،بلاول بھٹو
جو شخص تین بار فیل ہوا وہ چوتھی بار کیا تیر مارے کا ،بلاول بھٹو کا نواز شریف پر وار