پشاور ہائیکورٹ میں سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما بیرسٹرگوہر نے کہا کہ پشاورہائیکورٹ نے 5 گھنٹے سماعت کی، کل بھی فریقین کو سنا جائے گا، پشاور ہائیکورٹ کل بلے کے نشان کے حوالے سے فیصلہ سنا دے گی، امید ہے فیصلہ ہمارے حق میں آئے گا۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ اگر پی ٹی آئی کو بلے کا نشان واپس نہ ملا تو ہمارے پاس پلان بی موجود ہے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمیں امید ہے بلے کا نشان واپس ملے گا، اگر فیصلہ حق میں آیا تو 12 جنوری تک امیدواروں میں ٹکٹ تقسیم کر دیں گے، وکلاء کو بھی ٹکٹ دیں گے، ان کا حصہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا کسی پارٹی کے ساتھ فی الحال کوئی اتحاد نہیں، ٹکٹوں کے حوالے سے خواتین کی تعداد زیادہ رکھی ہے۔ بیرسٹر گوہر کا یہ بھی کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے سامنے ایک آرڈر چیلنج کیا تھا، پشاورہائیکورٹ کا فیصلہ آتا ہے تو سپریم کورٹ کیس کی ضرورت نہیں۔
دوسری جانب سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کی بلا کانشان دینے کی اپیل پر بینچ تشکیل دیدیا۔چیف جسٹس قاضیٰ فائزعیسیٰ کی سربراہی میں 3رکنی بینچ کل تحریک انصاف کی اپیل پرسماعت کرے گا ۔واضح رہے کہ تحریک انصاف نے بلے کے نشان کیلئے سپریم کورٹ میں پشاورہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کی تھی ۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ پشاورہائیکورٹ کےجج نےقانون کی غلط تشریح کی جس کےباعث ناانصافی ہوئی، 26 دسمبر 2023 کو عارضی ریلیف دیا گیا تھا، عارضی ریلیف سے قبل فریقین کو نوٹس دیا جانا ضروری نہیں۔ناقابل تلافی نقصان کے خدشات کے تحت عبوری ریلیف دیا جاتا ہے، پشاور ہائیکورٹ کو بتایا کہ بلے کا نشان نہ ملنے سے ناقابل تلافی نقصان ہو گا۔

Shares: