بنگلہ دیش میں عبوری حکومت کے سربراہ اور نوبیل انعام یافتہ محمد یونس نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں عام انتخابات 2026 کے اپریل کے ابتدائی 15 دنوں میں منعقد کیے جائیں گے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق، محمد یونس نے قوم سے خطاب میں کہا کہ جاری اصلاحاتی سرگرمیوں کے بعد اب الیکشن کی تاریخ طے کر دی گئی ہے، جبکہ انتخابی شیڈول کا تفصیلی روڈ میپ الیکشن کمیشن مناسب وقت پر جاری کرے گا۔واضح رہے کہ 2024 میں طلبہ کے پرتشدد مظاہروں کے باعث شیخ حسینہ کی حکومت ختم ہو گئی تھی، جس کے بعد عبوری حکومت قائم کی گئی۔ شیخ حسینہ مظاہروں کے دوران ملک چھوڑ کر ہندوستان چلی گئی تھیں۔
محمد یونس، جو کسی سیاسی جماعت سے وابستہ نہیں ہیں اور انتخاب لڑنے میں دلچسپی نہیں رکھتے، اگست 2024 سے 173 ملین آبادی پر مشتمل ملک کا نظم و نسق سنبھالے ہوئے ہیں۔عبوری حکومت کو حالیہ ہفتوں میں بعض فیصلوں، خصوصاً سرکاری ملازمین کی برطرفی اور اجرتوں سے متعلق احکامات پر احتجاج کا سامنا کرنا پڑا۔
عید پر ہیٹ ویو کا خدشہ، محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی کر دی
عیدالاضحیٰ پر فیلڈ مارشل عاصم منیر اور سروس چیفس کی قوم کو مبارکباد، پائیدار امن کے لیے دعا
جسٹس منصور علی شاہ آج قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا حلف اٹھائیں گے
پاکستان کا بھارتی وزیر اعظم کے کشمیر سے متعلق بیانات پر شدید ردعمل