ڈیرہ غازیخان:5جون سے پلاسٹک شاپروں کے استعمال پر مکمل پابندی ہوگی

ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (نامہ نگار شہزادخان )حکومت پنجاب کی ہدایت پر 5 جون سے پلاسٹک شاپروں کے استعمال پر مکمل پابندی ہوگی۔ضلع ڈیرہ غازیخان میں شاپروں کے استعمال پر پابندی کی بھرپور تشہیر کا فیصلہ،شاپر بیگز کی سپلائی،کھپت کی روک تھام کیلئے میکانزم تیار کرنیکی ہدایت،شاپروں کے استعمال کو روکنے کیلئے دکانداروں کو نوٹس جاری ہونگے۔

ڈپٹی کمشنرمہر شاہد زمان لک کی زیرصدارت اجلاس میں پلاسٹک شاپروں کے استعمال پر پابندی یقینی بنانے بارے اہم فیصلے کر لئے گئے ہیں۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر غلام مصطفیٰ سیہڑ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات سورج کمار،ڈی او انڈسٹریزاصغرصدیقی،محمدصادق،عدنان خان اور شاپر ایسوی ایشن کے نمائندوں نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر5جون سے ہمہ قسم کے پلاسٹک اور شاپروں کے استعمال پر مکمل پابندی ہوگی،شاپروں کے استعمال پر پابندی کے پینا فلیکس دو دنوں میں نمایاں جگہوں پر آویزاں کئے جائیں،

ڈپٹی کمشنر نے کہا پلاسٹک اور اس سے بنے شاپروں کا استعمال مضر صحت ہے،ضلع بھر میں شاپروں کے استعمال کی پابندی پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائیگا،پلاسٹک شاپروں کے متبادل بیگز کی مکمل تفصیلات بھی فراہم کی جائیں،

شاپر ایسوسی ایشن کے نمائندے اور تاجر حضرات شاپروں پر پابندی میں تعاون کریں،مہلت گذرنے کے بعد سنگل یوز پلاسٹک اور شاپر فروخت کرنیوالوں کو نشان عبرت بنائیں گے،

حکومت پنجاب کے احکامات کی خلاف ورزی کرنیکی کسی کو اجازت نہیں دینگے،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات و دیگر محکمے پلاسٹک اور شاپروں پابندی پر عملدرآمد کو یقینی بنائینگے۔

Comments are closed.