سندھ میں موسمِ سرما کے دوران نجی اسکولوں کی جانب سے مخصوص رنگ یا ڈیزائن کی جیکٹ لازمی قرار دینے کی پابندی ختم کر دی گئی ہے۔
ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز نے اس حوالے سے تمام نجی اسکولوں کو باضابطہ ہدایت نامہ جاری کردیا۔وزیرِ تعلیم سندھ کی ہدایت پر ڈائریکٹر رفیعہ جاوید نے مراسلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ بچے سردیوں میں اپنی پسند کے مطابق گرم کپڑے یا جیکٹ پہن سکیں گے۔ اسکول انتظامیہ کسی مخصوص ڈریس یا جیکٹ کا پابند نہ کرے، بصورتِ دیگر کارروائی کی جائے گی۔
ڈائریکٹوریٹ کا کہنا ہے کہ سردیوں میں بچوں کی صحت اور سہولت اولین ترجیح ہے، اس لیے زبردستی مخصوص گرم لباس پہننے کی اجازت نہیں ہوگی۔ بچے کسی بھی رنگ اور ڈیزائن کی جیکٹ پہن سکتے ہیں۔صوبائی وزیر تعلیم سردار شاہ نے بھی واضح کیا کہ موسمِ سرما میں بچوں کی سہولت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا
پاکستانی قیدی واہگہ بارڈر کے ذریعے وطن واپس پہنچ گئے
چیئرمین سینیٹ سے الجیریا اور جرمنی کے سفراء کی ملاقاتیں
خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کمیشن تشکیل
پاکستان کی بنگلادیش کو چاول برآمدات، ٹینڈر کھل گیا








