وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیعہ زائرین کے ایران بذریعہ سڑک سفر پر پابندی جائز وجوہات کی بنیاد پر عائد کی گئی ہے۔
خواجہ آصف کے مطابق ہم نے ایرانی حکومت سے درخواست کی ہے کہ وہ کوئٹہ سے زائرین کے لیے پروازیں چلائے، جس کے بعد ایران نے کوئٹہ سے ایک پرواز کا آغاز کر دیا ہے۔وفاقی وزیر دفاع نے مزید بتایا کہ آج چوتھا دن ہے ہم نے اشتہار دیا ہوا ہے کہ ہماری نجی فضائی کمپنیاں ایران کے لیے پروازیں چلا سکتی ہیں۔”نجی لائسنس ہولڈرز کو بھی ایران کے لیے پرواز چلانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں ایران جانے والے زائرین کو درپیش مشکلات پر مختلف حلقوں کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا جا رہا تھا، جس پر حکومت کی جانب سے یہ وضاحت سامنے آئی ہے۔
مولانا فضل الرحمٰن کا نواز شریف سے رابطہ، کزن کے انتقال پر تعزیت
بھارت: سیلاب سے تباہی، 4 افراد ہلاک، 50 سے زائد لاپتا
بنگلہ دیش:عام انتخابات فروری 2026 میں ہوں گے