وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر حکومت سندھ نے بارشوں کے دوران سیاحوں کو سیاحتی مقامات پر جانے سے روک دیا۔
وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے چاروں صوبوں کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ شدید مون سون بارشوں کے باعث کئی سیاحتی علاقے پانی میں ڈوب گئے ہیں اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات بھی موجود ہیں، اس لیے شہریوں کی حفاظت کے پیش نظر ان مقامات پر جانے سے روکا جائے۔وزیراعظم کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے سندھ کے چیف سیکریٹری نے تمام کمشنرز اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) کو ہدایت جاری کی، جس کے بعد ڈپٹی کمشنرز نے مقامی سطح پر سیاحوں کو روکنے کے اقدامات شروع کر دیے۔
حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ میں گورکھ ہل، کتے کی قبر، ڈاڑھیارو جبل اور ننگرپارکر (تھرپارکر) سمیت دیگر سیاحتی مقامات پر جانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
سہ ملکی سیریز: افغانستان کی یو اے ای کو 38 رنز سے شکست
اسلام آباد: بارشوں کے بعد مارگلہ ہلز کے متعدد ٹریلز بند
سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن بحال
راشد خان ٹی20 میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے