ڈی آئی خان : چشمہ رائٹ بینک کینال کی عدم بحالی پر عوام کا احتجاجی دھرنا

جب تک سی آر بی سی کینال بحال اور پانی نہیں چھوڑا جاتااس وقت تک احتجاج جاری رہے گا- مظاہرین

ڈیرہ اسماعیل خان ،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحمدنواز) ڈی آئی خان چشمہ رائٹ بینک کینال کی عدم بحالی پر عوام کا احتجاجی دھرنا ماہڑہ کے مقام پر عوام نے انڈس ہائی وے ٹریفک کیلئے بند کر دی ہے احتجاجی دھرنہ میں تحصیل مئیر فخر میاں خیل سابق ایم پی اے فتح اللہ میاں خیل سمیت بڑی تعداد میں عوام شریک ہے مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ جب تک سی آر بی سی کینال بحال اور پانی نہیں چھوڑا جاتااس وقت تک احتجاج جاری رہے گا چشمہ رائٹ بینک کینال گذشتہ سال سیلابی ریلوں سے ٹوٹ پھوٹ گئی تھی تب سے علاقہ مکینوں کی زمینوں کو زرعی پانی میسر نہیں ہے گنے اور گندم کی فصلوں سمیت باغات کو کروڑوں روپے کے نقصانات کا سامنا ہے
گزشتہ سال آنے والے سیلاب سے سی آر بی سی کینال مکمل طور پر تباہ ہو گئی تھی۔متاثر ہونے والے زمین داروں سے مسلسل رابطوں کے بعد ڈپٹی کمشنر ڈیرہ منصور ارشد نے صوبائی حکومت سے فنڈز منظور کراکے ابتدائی کام شروع کر دیا تھا تاہم کام کی سست روی کی وجہ سے مقامی زمینداروں اور عام لوگوں نے تحصیل ناظم پروآ فخر اللہ خان میانخیل کی قیادت میں احتجاج کیا اور پروا کے مقام پر احتجاجی دھرنا دیا۔ دھرنے میں احتجاجی مظاہرین نے سی ار بی سی کینال کی مرمت میں تاخیر پر حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ احتجاج کے باعث دونوں طرف ٹریفک کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں اور گرمی میں مسافروں کا براحال ہو گیا۔ عوامی مشکلات کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ منصور ارشد فورا موقع پر پہنچ گئے اور انھوں نے احتجاج کرنے والے مظاہرین سے مذاکرات کیے اور ڈپٹی کمشنر ڈیرہ کی مکمل یقین دہانی پر احتجاج کرنے والے مظاہرین نے احتجاج ختم کر دیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے مظاہرین کو سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات کے لیے حکومتی امدادی چیک کے بارے میں بھی بتایا کہ انتہائی کم مدت میں یہ چیک سیلاب متاثرین کے حوالے کر دیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ ہمیں زمینداروں کی مشکلات کا بھی اندازہ ہے اور ہماری کوشش ہے کہ جلد از جلد سی آر بی سی نہر کی مرمت کو یقینی بنایا جائے۔

Leave a reply