تنگوانی : ٹھل روڈ پر ڈاکوؤں کی مسافر کوچ پر فائرنگ ، مسافروں کو لوٹ لیا

تنگوانی، باغی ٹی وی( نامہ نگار منصور بلوچ)تنگوانی کندھ کوٹ میں ڈاکوؤں کا راج برقرار، آئے روز لوٹ مار جاری، ڈاکوؤں نے کوئٹہ سے بہاولپور جانے والے کوچ پر فائرنگ کر کے مسافروں کو لوٹ لیا
تفصیل کے مطابق سندھ کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی کی وارداتیں تھم نہ سکیں۔ تنگوانی کے قریب ڈیرا سرکی پولیس تھانہ کے حدود مگسی اسٹاپ کے مقام پر ڈاکوؤٴں نے مسافر کوچ پر فائرنگ کر کے مسافروں مرد، بچوں اورخواتین سے نقدی اور دیگر سامان لوٹ کر آسانی سے فرار ہوگئے۔ڈاکوؤں نے مسافر کوچ کو روکنے کے لیے فائرنگ بھی کی تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مسافروں نے واقعےکےخلاف مگسی روڈ بلاک کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ متاثرہ مسافر کوچ کوئٹہ سے بہاولپور جارہی تھی۔

Comments are closed.