بندوق کی نوک پر ڈولفن ایان سے برہنہ رقص کا واقعہ،ہیومن رائٹس کونسل کی مذمت

ayan

ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان نے خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں خواجہ سرا ڈولفن ایان کو گن پوائنٹ پر برہنہ کر کے رقص کروانے کے واقعہ کی مذمت کی ہے

جاری اعلامیہ کے مطابق ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان” پختونخوا میں خواجہ سراؤں کے ساتھ ہونے والے حالیہ افسوسناک اور انسانیت سوز واقعے کی شدید مذمت کرتی ہے۔ ڈولفن آیان کے ساتھ کی جانے والی زیادتی، جس میں اسے بندوق سے ڈرا کر برہنہ کرنے اور رقص کرنے پر مجبور کیا گیا، ایک سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے اور قابلِ مذمت ہے۔ یہ واقعہ خواجہ سراؤں کو درپیش مسلسل تشدد، ظلم اور عدم تحفظ کی ایک اور تلخ مثال ہے۔یہ حقیقت کہ یہ وحشیانہ عمل عوامی سطح پر ہونے کے باوجود روک تھام کے بغیر ہوا، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ناکامی اور بے حسی کو بے نقاب کرتا ہے۔ ہم حکومتِ پاکستان اور متعلقہ اداروں سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقعے کی فوری اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کی جائیں، ذمہ داران کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے، اور خواجہ سراؤں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مزید موثر اقدامات کیے جائیں۔ “ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان” خواجہ سراؤں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔ یہ وقت ہے کہ معاشرہ اس طبقے کے ساتھ ہونے والے غیر انسانی سلوک کے خلاف آواز بلند کرے اور ان کی عزت و احترام کو یقینی بنائے۔

گن پوائنٹ پر خواجہ سرا ڈولفن ایان سے برہنہ رقص کروا کر ویڈیو کر دی گئی وائرل

لاہور بیورو کیخلاف بغاوت کی خبر کیسےباہر آئی؟ اکرم چوہدری سیخ پا،ذاتی کیفے میں اجلاس میں تلخی

اکرم چوہدری کی مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش ،ہم نے چینل ہی چھوڑ دیا،ایگریکٹو پروڈیوسر بلال قطب

اکرم چوہدری نجی ٹی وی کا عثمان بزدار ثابت،دیہاڑیاں،ہراسانی کے بھی واقعات

اکرم چوہدری کا نجی ٹی وی کے نام پر دورہ یوکے،ذاتی فائدے،ادارے کو نقصان

سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں

انتہائی نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد ٹک ٹاکرمناہل نے مانگی معافی

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، خواجہ سرا ڈولفن آیان کو اسلحہ کے زور پر کپڑے اتروا کر برہنہ ڈانس کروایا گیا،ویڈیو بنائی گئی اور سوشل میڈیا پر وائرل کر دی گئی،ڈولفن ایان نے واقعہ پر پشاور پولیس کو کارروائی کی درخواست دے دی ہے، اس ضمن میں خواجہ سرا ڈولفن ایان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو دس سال قبل کی ہے ویڈیو زبرستی گن پوائنٹ پر بنائی گئی تھی اب وائرل کی گئی ہے،پولیس کو ویڈیو وائرل کرنے کے حوالے سے درخواست دے رہی ہوں، ایف آئی اے سائبر کرائم میں بھی ملزم کے خلاف درخواست دوں گی،ویڈیو بنانے والے ملزم کا نام اور ایڈریس پولیس درخواست میں شامل کیا ہے،

Comments are closed.