بنگلہ دیش،عبوری حکومت کی حلف برداری آج،ڈاکٹر یونس واپس پہنچ گئے

dr younis

حسینہ واجد کے بنگلہ دیش میں اقتدار کے خاتمے کے بعد بنگلہ دیش میں ڈاکٹر یونس کی سربراہی میں عبوری حکومت آج حلف اٹھائے گی۔

بنگلہ دیش میں عبوری حکومت کی تقریب حلف برداری آج شام آٹھ بجے ہو گی،بنگلہ دیش کے صدر حمد شہاب الدین نئی عبوری حکومت سے حلف لیں گے، عبوری حکومت ابتدائی طور پر تقریباً 15 ارکان پر مشتمل ہو گی،عبوری حکومت کی تقریب حلف برداری ڈھاکا کے دربار ہال میں ہو گی جس میں شرکت کے لئے دعوت نامے جاری کر دیئے گئے ہیںَ تقریب حلف برداری میں تقریبا چارسو افراد شریک ہوں گے،عبوری حکومت میں 15 نام کونسے ہیں ابھی تک واضح نہیں ہو سکا البتہ یہ کہا جا رہا ہے کہ عبوری حکومت میں طلبا تحریک کے رہنما بھی شامل ہوں گے،بنگلہ دیش کے صدر بھی اپنے دو نمائند ے عبوری حکومت میں شامل کرنا چاہتے ہیں،

طلبا نے بنگلہ دیش بچایا،اب آزادی کی حفاظت کرنی ہے،ڈاکٹر یونس آبدیدہ
بنگلہ دیش میں عبوری حکومت کی مدت تین برس ہو گی، تین برس کی حکومت پر گزشتہ روز ایک اجلاس میں اتفاق کیا گیا تھا،ڈاکٹر محمد یونس بنگلہ دیش واپس پہنچ گئے ہیں،ڈاکٹر محمد یونس کی واپسی پر انکا شاندار استقبال کیا گیا،ڈاکٹر یونس علاج کے لئے فرانس گئے ہوئے تھے، طلبا تحریک کے مطالبے پر انہوں نے حکومت کا حصہ بننے پر حامی بھری ہے.بنگلہ دیش پہنچنے پر ڈاکٹر یونس کا کہنا تھا کہ ہمیں اب آزادی کی حفاظت کرنی ہے، طلبا نے بنگلہ دیش کو بچایا ہے، وطن واپس آکر خوشی محسوس ہورہی ہے،اس دوران ڈاکٹر محمد یونس گفتگو کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے،ڈاکٹر محمد یونس کا کہنا تھا کہ اب ہم نے مل کر ملک میں امن اور استحکام کے لیے کام کرنا ہے، سازش کے تحت بنگلہ دیش میں اقلیتوں پر حملے کیے گئے، بنگلہ دیش کا مستقبل نوجوانوں سے وابستہ ہے، ہم سب ملکر بنگلہ دیش کو مالی مشکلات سے نکالیں گے۔

حسینہ واجد کی حکومت کے‌خاتمے کے بعد طلبا تحریک کے رہنماؤں نے ڈاکٹر یونس کو عبوری حکومت کا سربراہ بنانے کی تجویز دی تھی، طلبا کے مطالبے پر صدر نے پارلیمنٹ بھی تحلیل کر دی تھی،

حسینہ کی بھارت میں 30 ہزار کی شاپنگ،پیسے ختم ہو گئے

در بدر کے ٹھوکرے: شیخ حسینہ واجد کی سیاسی سفر کا المناک انجام

حسینہ کی حکومت کا بد ترین خاتمہ،مودی کی سفارتی سطح پر ایک اور بڑی ناکامی

بنگلا دیشی وزیر اعظم کے مستعفی ہونے کے بعد مظاہرین نے بھارتی کلچرل سینٹر نذر آتش کیا، پاکستان کے خلاف سازش کا ثبوت مل گیا

ہم پاکستان کے ساتھ جانا پسند کریں گے۔ بنگلہ دیشی شہریوں کا اعلان

خالدہ ضیا کے بیٹے ، آئی ایس آئی اور لندن کے منصوبے نے ڈھاکہ میں بغاوت کو ہوا دی: بنگلہ دیشی انٹیلی جنس رپورٹ میں انکشاف

بنگالی "حسینہ”مشکل میں،امریکی ویزہ منسوخ،سیاسی پناہ کیلیے لندن سے نہ ملا جواب

بنگلہ دیش،طلبا کی ڈیڈ لائن ختم ہونے سے قبل ہی پارلیمنٹ تحلیل

حسینہ واجد کی ساڑھی بیوی کو پہنا کر وزیراعظم بناؤں گا،شہری

بنگلہ دیش میں ایک ماہ سے جاری پرتشدد مظاہروں اور ان میں سیکڑوں ہلاکتوں کے بعد بنگلادیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد استعفیٰ دے کر بھارت فرار ہوگئی ہیں،

حسینہ واجد بھارت میں خفیہ،محفوظ مقام پر،لندن یا فن لینڈ جائیں گی

شیخ حسینہ واجد کے بیٹے صجیب واجد نے والدہ کی سیاست کو خیر باد کہنے کی تصدیق کر دی

شیخ حسینہ واجد نے استعفی دے کر ملک چھوڑ دیا 

بنگلہ دیش،پاکستانی طلبا پھنس گئے، والدین کی وزیراعظم سے اپیل

بنگلہ دیش: 105 افراد کی ہلاکت کے بعد کرفیو نافذ، فوج طلب کرلی گئی

Comments are closed.