منی لانڈرنگ،آمدن سے زائد اثاثے،بنگلہ دیش کے سابق آرمی چیف پر سفری پابندی عائد
بنگلہ دیش کے سابق آرمی چیف عزیز احمد پر سفری پابندی عائد کر دی گئی ہے
ایک عدالت نے سابق آرمی چیف عزیز احمد اور ان کی اہلیہ دلشاد نہار کاکولی پر سفری پابندی عائد کر دی ہے۔یہ حکم جمعرات کو ڈھاکہ میٹروپولیٹن سیشن جج محمد عصام جہانگیر حسین نے انسداد بدعنوانی کمیشن (اے سی سی) کی درخواست کے بعد جاری کیا۔انسداد بد عنوانی کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر زکریا نے سابق آرمی چیف عزیز احمد کے خلاف سفری پابندی کی درخواست دائر کی تھی۔ سماعت کے دوران انسداد بد عنوانی کمیشن کے پبلک پراسیکیوٹر محمود حسین جہانگیر نے دلائل دیئے۔ سماعت کے بعد عدالت نے سفری پابندی کا حکم دے دیا۔
درخواست میں تفتیشی افسر نے سابق آرمی چیف عزیز احمد کے خلاف اختیارات کا ناجائز استعمال، مختلف بے ضابطگیاں اور بدعنوانی کے الزامات کا ذ کر کیا جس کے ذریعے سابق آرمی چیف عزیز احمد نے اور ان کے خاندان کے افراد نے اپنی معلوم آمدنی سے زائد اثاثے بنائے۔ان الزامات میں ملائیشیا، سنگاپور اور دبئی میں کاروبار کرنے اور جائیداد خریدنے کے لیے مختلف بینکوں اور ہنڈیوں کے ذریعے منی لانڈرنگ بھی شامل ہے۔تحقیقات جاری ہے متعلقہ دستاویزات اور معلومات اکٹھی کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔
بھارت حسینہ کو بنگلہ دیش کے حوالے کرے، مرزا فخر الاسلام
حسینہ دہلی میں بیٹھ کر عوامی فتح کو ناکام بنانے کی سازش کر رہی ہے،مرزا فخرالاسلام
حسینہ کی جماعت عوامی لیگ پر پابندی کی درخواست دائر
مچھلی کے تاجر کے قتل پر حسینہ واجدکے خلاف مقدمہ درج
گرفتاری کا خوف،حسینہ کی پارٹی کے رہنما”دودھ کا غسل” کر کے پارٹی چھوڑنے لگے
بنگلہ دیش، ریلوے اسٹیشن پر لوٹ مار،تشدد،100 سے زائد زخمی
ڈاکٹر یونس کی مودی کو فون کال، اقلیتوں کے تحفظ کی یقین دہانی