زر مبادلہ کو مستحکم رکھنے اور ڈالرز کو بچانے کے لیے بنگلا دیشی حکومت نے مراکشی نژاد بولی وڈ ڈانسر نورا فتیحی کا ڈانس کنسرٹ منسوخ کردیا۔

باغی ٹی وی : نورا فتیحی یورپی، مشرق وسطی اور ایشیائی ممالک میں ڈانس کنسرٹس کرتی رہتی ہیں، ساتھ ہی وہ ڈانس کلاسز کے ذریعے فٹنیس کی ترغیب بھی دیتی ہیں اور اسی سلسلے میں انہوں نے بنگلا دیشی دارالحکومت ڈھاکا میں بھی پرفارمنس کرنی تھی۔

عالیہ بھٹ بچے کی پیدائش کے بعد ایک سال تک بچے کو بھرپور ٹائم دیں گی

’بلوم برگ‘ کی رپورٹ کے مطابق نورا فتیحی کو رواں ماہ 18 اکتوبر کو ڈھاکا میں پرفارمنس کرنی تھی اور ان کا شو طے تھا مگر حکومت نے چند دن قبل ہی ان کے شو کو منسوخ کرنے کے احکامات جاری کیے۔


رپورٹ میں بتایا گیا کہ بنگلا دیش کی وزارت ثقافت نے نورا فتیحی کا ڈانس ایونٹ منسوخ ہونے کی تصدیق کی اور بتایا کہ ڈانسر کو ویمن لیڈرشپ کارپوریشن کے ایونٹ میں پرفارمنس کرنی تھی۔

ارجن کپور نے اپنے چچا سنجے کپور کا کیا شکریہ ادا لیکن کیوں؟

وزارت ثقافت نے بنگلا دیش کی مرکزی بینک کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ حکومتی پالیسیوں کے باعث مرکزی بینک نے ڈانسر کو ڈالرز میں معاوضہ دینے سے انکار کرتے ہوئےبتایا کہ پہلے ہی ملک میں زر مبادلہ کے ذخائر کم ہیں، اس لیے ڈانسر کو ڈالرز میں معاوضہ فراہم نہیں کر سکتے۔

منتظمین نورا فتیحی کو ڈالرز میں معاوضہ ادا کرتے ہیں، تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ ڈانسر کو کتنی رقم دی جانی تھی۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ بنگلا دیش میں 12 اکتوبر تک ذخائر کم ہوکر 36 ارب ڈالر تک پہنچ گئے تھے اور وہاں کی حکومت نے قرض لینے کے لیے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے مذاکرات بھی شروع کردیئے ہیں۔

Shares: