بنگلہ دیش اور پاکستان کی کرکٹ ٹیم کا ایوان صدر کا دورہ،صدر مملکت نے کیا کس خواہش کا اظہار؟

0
45

بنگلہ دیش اور پاکستان کی کرکٹ ٹیم کا ایوان صدر کا دورہ،صدر مملکت نے کیا کس خواہش کا اظہار؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں نے جمعرات کو ایوان صدر کا دورہ کیا اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر صدر مملکت نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے فرداً فرداً مصافحہ کیا۔

اس موقع پر بین الصوبائی رابطہ کی وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی اور ہیڈ کوچ مصباح الحق بھی موجود تھے۔ صدر مملکت نے بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کی جانب سے پاکستان کا دورہ کرنے پر بنگلہ دیش کی حکومت، کرکٹ بورڈ اور ٹیم کے شکر گزار ہیں۔

قومی خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی خوش آئند ہے، پاکستان میں سکیورٹی کی صورتحال بہتر ہوئی ہے اور یہاں شائقین کرکٹ کو کرکٹ دیکھنے کا موقع ملے گا، امید ہے دونوں ٹیمیں عمدہ کھیل پیش کریں گی۔

صدر مملکت نے پاکستان ایک خوبصورت اور مہمان نواز ملک ہے اور امید ہے کہ مہمان ٹیم کا دورہ خوشگوار رہے گا۔ صدر مملکت نے کہا کہ وہ کرکٹ کے کھیل کے مداح ہیں، پاکستان میں کرکٹرز کو ہیرو کا درجہ دیا جاتا ہے، یہاں مقامی سطح پر کرکٹ کے فروغ پر کام ہو رہا ہے، پی ایس ایل کی طرح ہاکی اور کبڈی کی لیگ پر بھی کام کرنے کی ضرورت ہے

قبل ازیں آئی سی سی نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 7سے 11 فروری تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

جمعہ سے شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ میں رچی رچرڈسن میچ ریفری جبکہ نائجل لونگ اور کرس گیفنی آن فیلڈ امپائرز کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں، ماریز ایریزمیس ٹی وی امپائر اور شوزب رضا فورتھ امپائر ہوں گے۔

رچی رچرڈسن دوسری مرتبہ پاکستان آرہے ہیں۔ وہ اس سے قبل ستمبر2017 میں آئی سی سی ورلڈالیون ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کےدورہ پاکستان کے دوران بھی میچ ریفری کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔

سابق ویسٹ انڈین کرکٹر رچی رچرڈسن بطور کرکٹر 1985 سے 1996 کے دوران پاکستان میں 21 ایک روزہ اور 6ٹیسٹ میچز کھیل چکے ہیں۔

کرس گیفنی اور ماریز ایریزمس پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کررہےہیں تاہم نائجل لونگ ا س سے قبل بھی پاکستان میں 6 ایک روزہ میچوں میں امپائرنگ کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔ نائجل لونگ کا راولپنڈی میں امپائرنگ کا یہ پہلاتجربہ ہوگا وہ اس سے قبل پاکستان کے تین مختلف شہروں کراچی (3)، لاہور(2)اور ملتان (1) میں امپائرنگ کرچکے ہیں۔ نائجل لونگ نے آخری مرتبہ پاکستان میں 2009 میں سری لنکا سیریز میں آن فیلڈ امپائرز کی ذمہ داریاں نبھائیں تھیں۔

میچ آفیشلز:

7تا11فروری، پہلا ٹیسٹ میچ: نائجل لونگ اور کرس گیفنی (آن فیلڈ امپائرز)، ماریز ایریز مس (تھرڈ امپائر)، شوزب رضا (فورتھ امپائر) اور رچی رچرڈسن (میچ ریفری)۔

امن بحال ہو چکا، اگلے سال پی ایس ایل میچز کہاں ہوں گے؟ وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ نے بتا دیا

Leave a reply