بنگلہ دیش، ریلوے اسٹیشن پر لوٹ مار،تشدد،100 سے زائد زخمی

0
55
bangla

بنگلہ دیش کے علاقے حبیب گنج میں ٹرین اسٹیشن پر حملہ کیا گیا ہے،لوٹ مار کی گئی ہے، اس دوران 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

حبیب گنج کے علاقے مادھ پور کے ہرش پور ریلوے اسٹیشن پر شہریوں نے مبینہ طور پر حملہ کر کے لوٹ مار کی ،
یہ واقعہ جمعہ کی دوپہر کو اس وقت پیش آیا جب حملہ آوروں کے ایک گروپ نے ہرش پور ریلوے اسٹیشن علاقے کے تاجروں اور رہائشیوں پر حملہ کیا۔حملے کے دوران 20 سے 30 دکانوں کو لوٹ لیا گیا جس میں 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں شیلوری گاؤں کے راجو احمد اور سلطان پور گاؤں کے جمال میا کی حالت تشویشناک ہے۔

کچھ حملہ آور برہمن باڑیا ضلع کے بیجوئے نگر کے رہنے والے تھے۔ ہراش پور کی ایک مقامی مسجد میں امام کی تقرری پر تنازعہ ہوا تھا جس کے بعد پرتشدد واقعات ہوئے، ہتھیاروں سے لیس حملہ آوروں نے ہرش پور ریلوے اسٹیشن پر دکانوں کو نشانہ بنایا،صورتحال کی سنگینی کے باعث فوج، بارڈر گارڈ بنگلہ دیش (بی جی بی) اور پولیس نے حالات کو قابو میں لانے کی کوشش کی،

مقامی دھرمن نگر یونین کے چیئرمین فاروق احمد نے کہا، لوگوں کے ایک گروپ نے مسجد کے تنازعہ کو بہانے کے طور پر استعمال کیا اور ہرش پور مارکیٹ میں کم از کم 30 سے ​​40 دکانوں کو توڑ پھوڑ اور لوٹ مار کی،اس دوران کئی افراد زخمی بھی ہوئے،مادھب پور تھانے کے افسر انچارج جبید مسعود نے اس معاملے کی تصدیق کی اور کہا کہ اب لوٹ مار کرنے والے بھاگ چکے ہین، انکو گرفتار کیا جائے اور کاروائی کی جائے گی،کسی کے لئے کوئی رعایت نہیں ہو گی

Leave a reply