بنگلہ دیش،مرکزی بینک سے بھی استعفے آ گئے،لاافسران بھی مستعفی
بنگلہ دیش کے مرکزی بینک کے دو ڈپٹی گورنر سمیت متعدد لا افسران نے استعفیٰ دے دیا ہے
میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش کے مرکزی بینک کے دو ڈپٹی گورنر اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں،ہیڈ آف فنانشل انٹیلی جنس یونٹ نے طلبا کی جانب سے احتجاج کے بعداستعفے دیئے ہیں، بنگلہ دیش کے مرکزی بینک کے ایڈروائزر بھی مستعفی ہو گئے ہیں، بنگلہ دیش کی وزارت خزانہ نے ان استعفوں کی تصدیق کی ہے،حسینہ واجد کے اقتدار کے خاتمے کے بعد طلبا کی جانب سے بینک کے اراکین کے استعفوں کا مطالبہ سامنے آیا تھا
بنگلہ دیش کے مرکزی بینک کی ڈپٹی گورنر نورون نہار بی بی نیا سربراہ ملنے تک معمول کے کام کی نگرانی کریں گی۔ اتوار کو فنانشل انسٹی ٹیوشن ڈویژن (ایف آئی ڈی) کی ڈپٹی سیکرٹری افسانہ بلقیس کے دستخط شدہ ایک سرکاری حکم نامے کے مطابق، نورون نہر نئے گورنر کی تقرری تک گورنر کے روزمرہ کے کام کی دیکھ بھال کریں گی۔شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے کے دو دن بعد چار ڈپٹی گورنرز اور بی ایف آئی یو کے سربراہ مستعفی ہو گئے تھے
دوسری جانب بنگلہ دیش کے 70 لا افسران بھی مستعفیٰ ہو گئے ہیں،اٹارنی جنرل دفتر میں 70 لا افسران اپنے استعفے جمع کروا چکے ہیں، ایڈیشنل اٹارنی جنرل شیخ محمد مرشد اور اٹارنی جنرل اے ایم امین الدین پہلے ہی استعفیٰ دے چکے ہیں
بنگلہ دیش، دو لاکھ سے زائد رقم نکالنے پر پابندی عائد
علاوہ ازیں بنگلہ دیش حکومت کی سخت ہدایات کے مطابق بینک سے 2 لاکھ روپے سے زیادہ رقم نہیں نکالی جا سکتی،بنگلہ دیش کی غیر مستحکم صورتحال کے پیش نظر، مالیاتی تحفظ کی خاطر نقد رقم نکالنے کی حد مقرر کی گئی ہے۔ بہت سے لوگ غیر یقینی مستقبل، بحران کے بارے میں سوچ کر اضافی رقم بچا رہے ہیں۔ بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نوبل انعام یافتہ ڈاکٹر محمد یونس کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ہے۔ اور یہ حکومت کا فیصلہ ہے کہ اس وقت ملک کی غیر مستحکم صورتحال میں، مالی تحفظ کی خاطر نقد رقم نکالنے کو محدود کرنا ہے۔ بینکوں یا اے ٹی ایم سے دو لاکھ روپے سے زیادہ نہیں نکالا جا سکے گا،ایک ہفتے تک بنگلہ دیش میں یہ فیصلہ نافذ رہے گا،
حسینہ واجد کی پسندیدہ بلی 40 ہزار میں فروخت
امریکی دباؤ اور خونریزی کے خوف نے مستعفی ہونے پر مجبور کیا ، شیخ حسینہ واجد کا انکشاف
پاکستان دشمن حسینہ کا بیٹا بھی عمران خان کی طرح” یوٹرن” ماسٹر نکلا
واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں کوٹہ سسٹم کے خلاف احتجاج کو طاقت سے کچلنے کی کوشش کرنے والی حسینہ واجد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے کر بھارت فرار ہو گئی تھیں اور ابھی تک بھارت میں ہی ہیں، بنگلہ دیش میں عبوری حکومت قائم ہو چکی ہے،ڈاکٹر محمد یونس کی سربراہی میں 17 رکنی عبوری کابینہ قائم کی گئی ہے
بنگلہ دیش میںعبوری حکومت کا قیام، چین کا ردعمل
میری ماں اب بھی بنگلہ دیش کی وزیراعظم ہے،حسینہ کے بیٹے کا دعویٰ
بنگلہ دیش،عبوری حکومت کی حلف برداری آج،ڈاکٹر یونس واپس پہنچ گئے
حسینہ کی بھارت میں 30 ہزار کی شاپنگ،پیسے ختم ہو گئے
در بدر کے ٹھوکرے: شیخ حسینہ واجد کی سیاسی سفر کا المناک انجام
حسینہ کی حکومت کا بد ترین خاتمہ،مودی کی سفارتی سطح پر ایک اور بڑی ناکامی
ہم پاکستان کے ساتھ جانا پسند کریں گے۔ بنگلہ دیشی شہریوں کا اعلان
بنگالی "حسینہ”مشکل میں،امریکی ویزہ منسوخ،سیاسی پناہ کیلیے لندن سے نہ ملا جواب
بنگلہ دیش،طلبا کی ڈیڈ لائن ختم ہونے سے قبل ہی پارلیمنٹ تحلیل
حسینہ واجد کی ساڑھی بیوی کو پہنا کر وزیراعظم بناؤں گا،شہری
حسینہ واجد بھارت میں خفیہ،محفوظ مقام پر،لندن یا فن لینڈ جائیں گی
شیخ حسینہ واجد کے بیٹے صجیب واجد نے والدہ کی سیاست کو خیر باد کہنے کی تصدیق کر دی