بنگلہ دیش میں عبوری حکومت کے سربراہ اور نوبیل امن انعام یافتہ محمد یونس نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں آئندہ عام انتخابات فروری 2026 میں منعقد ہوں گے۔

عالمی خبر رساں اداروں رائٹرز اور اے ایف پی کے مطابق محمد یونس نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ چیف الیکشن کمشنر کو ایک خط لکھیں گے، جس میں درخواست کی جائے گی کہ انتخابات رمضان المبارک سے قبل، فروری 2026 میں کرائے جائیں۔85 سالہ محمد یونس اس وقت عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر کے طور پر خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس خطاب کے بعد ہم آخری اور سب سے اہم مرحلے میں داخل ہوں گے، اور وہ ہے منتخب حکومت کو اقتدار کی منتقلی۔

یاد رہے کہ ابتدائی طور پر اپریل 2026 میں انتخابات کا عندیہ دیا گیا تھا، تاہم اہم سیاسی جماعتوں کے مطالبے پر انتخابات کی تاریخ رمضان سے پہلے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

محمد یونس نے اپنے خطاب میں کہا میں آپ سب سے دعا کی درخواست کرتا ہوں کہ ہم ایک منصفانہ اور پُرامن انتخابات منعقد کر سکیں، تاکہ تمام شہری کامیابی کے ساتھ ایک ’نیا بنگلہ دیش‘ بنانے کی طرف بڑھ سکیں۔”انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ حکومت کی طرف سے آزاد، منصفانہ اور پُرامن انتخابات کے لیے مکمل معاونت فراہم کی جائے گی تاکہ یہ عمل ایک خوشی کا موقع بنے۔

نادرا کا بڑا اقدام: جانشینی سرٹیفکیٹ کسی بھی مرکز سے حاصل کیا جا سکتا ہے

ملک ریاض کا بحریہ ٹاؤن کی سرگرمیاں ملک بھر میں بند کرنے کا عندیہ

وزارت داخلہ کا بڑا فیصلہ، افغان شہریوں کی واپسی کا عمل یکم ستمبر سے شروع

Shares: