بنگلہ دیش کی بھارت کے ساتھ کشیدگی بڑھ گئی، دہلی میں قونصلر اور ویزا سروس معطل کر دی-
بنگلہ دیش ہائی کمیشن نے نئی دہلی میں واقع اپنے دفتر کے باہر پیش آنے والے سیکیورٹی واقعے کے بعد تمام ویزا اور قونصلر خدمات کو وقتی طور پر معطل کردیا ہے۔
بنگلہ دیش کی وزارتِ خارجہ کے سینیئر حکام نے تصدیق کی کہ نئی دہلی میں مشن کی ویزا اجرا اور دیگر قونصلر خدمات غیر معینہ مدت کے لیے بند رہیں گی، جس کی وجہ حالیہ غیر متوقع حالات ہیں،ہفتے کی رات قریباً 20 سے 25 افراد پر مشتمل ایک انتہا پسند تنظیم نے ہائی کمیشن کے باہر احتجاج کیا اور بنگلہ دیش مخالف نعرے لگائے اس دوران مظاہرین نے بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر برائے بھارت، ایم ریاض حمید اللہ کو بھی دھمکیاں دیں۔
بنگلادیش میں ایک اور طالبعلم رہنما قاتلانہ حملے میں شدید زخمی
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شیخ حسینہ واجد کے اپنی حکومت کے خاتمے کے بعد بھارت فرار ہونے اور تاحال وہاں محفوظ پناہ حاصل کرنے پر پہلے ہی بنگلادیش سخت ناراض ہےبنگلادیش کے تفتیشی اداروں اور عدالت نے شیخ حسینہ کے حکومت مخالف طلبا تحریک کو کچلنے کے لیے قتل عام پر انھیں مجرم ٹھہرا کر سزائیں بھی سنائی ہیں۔
بنگلادیش کی عبوری حکومت کی جانب سے بار بار درخواست کے باوجود تاحال مودی سرکار نے شیخ حسینہ واجد کو حوالے نہیں کیا ہے، ابھی یہ معاملہ ہی تھما نہیں تھا کہ بنگلادیش میں ایک طالب علم رہنما عثمان ہادی کو دن دہاڑے سر عام گولی مار کر قتل کردیا گیا۔
عثمان ہادی کو گولی مارنے والے ملزم کی شناخت ہوگئی
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قاتل اور سہولت کار غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرکے بھارت میں داخل ہوگئےجس کے بعد یہ مطالبہ زور پکڑنے لگا ہے کہ بھارت شیخ حسینہ واجد سمیت عثمان ہادی کے قاتلوں کو بھی بنگلادیش کے حوالے کرے تاکہ قانون کی عمل داری ہوسکےبنگلادیش میں یہ تاثر زور پکڑنے لگا ہے کہ ملک میں ہونے والی قتل و غارت گری میں بھارت ملوث ہے-








