سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز:پاکستان نے بنگلادیش کو شکست دے دی

0
72

سہ ملکی سیریز کے آخری گروپ میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستا ن کو جیت کیلیے174رنز کا ہدف دیا تھا،پاکستان نے 174 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کرلیا-

باغی ٹی وی : کرائسٹ چرچ میں کھیلے جانے والے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں6 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے۔


پاکستان نے 174 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کرلیا،پاکستان نے بنگلادیش کو 7 وکٹ سے شکست دے دی-

ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کے اوپنر محمد رضوان اور بابراعظم نے ایک اور سینچری پارٹنرشپ قائم کی، بابراعظم نے 55 رنز اسکور کیے جبکہ رضوان نے 69 رنز کی اننگز کھیلی۔ میچ کے اختتامی لمحات میں محمد نواز نے 20 گیندوں پر 45 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کرکے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔


بنگلہ دیش کی جانب سے حسن محمود نے 2 جبکہ سومیا سرکار نے ایک وکٹ حاصل کیں۔


بنگلادیش کی جانب سے اوپننگ کرتے ہوئے نجم الحسین شانتو نے 12 رنز جب کہ سومیا سرکار نے 4 رنز بنائے نسیم شاہ کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے بعدازاں لٹن داس نے 2 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے اپنی ففٹی مکمل کی اور 42 بالز پر 62 رنز کی اننگز کھیل کر محمد نواز کی گیند پر آؤٹ ہوئے جب کہ شکیب الحسن نے بھی 3 چھکے اور 7 چوکے لگا کر 42 بالز پر 63 رنز بنائے اور نسیم شاہ کی گیند پر آؤٹ ہوئے اننگز کے آخری لمحات میں بنگلادیش کے عفیف حسین نے 11 رنز، یاسر علی 1 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے

نجم الحسین شانتو نے 12 رنز بنا ئے انہیں محمد وسیم نے پویلین کی راہ دکھائی نسیم شاہ اور محمد وسیم نے 2،2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ محمد نوازنے ایک وکٹ حاصل کی۔بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

قومی ٹیم میں آج ایک تبدیلی کی گئی ہے، فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کی جگہ محمد حسنین کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ٹاس کے بعد کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہم پہلے بولنگ کرنا چاہتے تھے، پچ پر گراس ہے اپنے بولرز کا اچھا استعمال کرنا چاہیں گے۔

دوسری جانب بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن نے کہا کہ آج کے میچ کیلئے ٹیم میں کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں، ہماری کوشش ہوگی کہ میچ کے آغاز میں مومنٹ پکڑلیں اور پھر اسی مومنٹم سے کھیل جاری رکھ سکیں۔

نائب کپتان شاداب خان بھی پلیئنگ الیون میں شامل جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد اور حیدر علی شامل محمد نواز، آصف علی، وسیم جونیئر، محمد حسنین اور نسیم شاہ بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں

واضح رہے کہ بنگلہ دیش کی ٹیم لگاتار تین میچ ہارنے کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہوچکی ہے۔ ایونٹ کا فائنل کل بروز جمعہ نیوزی لینڈ اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان ہوگا۔

Leave a reply