ٹی 20 ورلڈکپ: پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

0
161

ایڈیلیڈ: ٹی 20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل کیلیے فیصلہ کن میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستان کو جیت کیلئے 128 رنز کا ہدف دیا-

باغی ٹی وی : آسٹریلیا کے شہر نارتھ ایڈیلیڈ کے کرکٹ گراؤنڈ ایڈیلیڈ اوول میں ٹی 20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل کیلیے فیصلہ کن میچ میں بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر بابر اعظم کو فیلڈنگ کی دعوت دی،شکیب الحسن نے کہا کہ اس میچ کےلیے ہم بہت پُر جوش ہیں بابر اعظم نے کہا کہ جیت ہمیشہ آپ کا اعتماد بڑھاتی ہے ، دوشکست کے بعد اب ہم اس میچ پر فوکس کررہےہیں ، ٹیم میں کوئی تبدیلیاں نہیں کی گئی ہیں۔

بنگلہ دیشی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بناسکی کپتان شکیب الحسن اور نور الحسن صفر، لٹن داس 10، سومیا سرکار 20، عفیف حسین 14، مصدق حسین 5، تسکین احمد 1 رنز بناسکے بنگلہ دیش کی جانب سے نجم الحسن شنٹو 54 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 4، شاداب خان 2 جبکہ افتخار احمد اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔


ہدف کے تعاقب میں کپتان بابراعظم ایک بار پھر اوپننگ میں ناکام رہے، انہوں نے 33 گیندوں پر 25 رنز بنائےمحمد رضوان 32 جبکہ محمد نواز 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے محمد حارث نے 18 گیندوں پر 31 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔


بنگلہ دیش کی جانب سے نسوم احمد، عبادت حسین اور شکیب الحسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔


قبل ازیں میچ کے دوران ٹی20 ورلڈکپ کے اہم میچ میں بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن کا آؤٹ متنازع بن گیا پاکستان اور بنگلہ دیش کے میچ میں بنگال ٹائیگرز کے کپتان شکیب الحسن کو شاداب خان نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا تو امپائر نے انہیں آؤٹ قرار دیا۔


https://twitter.com/AAKASHS46644313/status/1589122758403055618?s=20&t=3pUY1PEyzARw7AZDQZ0fJg


اس موقع پر شکیب الحسن نے ری ویو لیا تاہم تھرڈ امپائر نے بھی انہیں آؤٹ قرار دیا جبکہ سماجی رابطے کی سائٹ پر شائقین کا کہنا ہے کہ امپائرز نے غیر جانبدارانہ فیصلہ دیا۔

اس سے قبل ایڈیلیڈ کے گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں نیدرلینڈز نے جنوبی افریقا کو 13 رنز سے اپ سیٹ شکست دی جنوبی افریقا کی شکست کے ساتھ ہی بھارت نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

پاکستان اور بنگلادیش کا میچ کوارٹر فائنل بن گیا، جو جیتے گا وہی سیمی فائنل کھیلے گا۔

پاکستان کا اسکواڈ:

کپتان بابراعظم، محمد رضوان، محمد حارث، شان مسعود، افتخار احمد، محمد نواز، شاداب خان، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی۔

بنگلادیش کا اسکواڈ:

کپتان شکیب الحسن، نجم الحسن شانتو، لٹن داس، سومیا سرکار، عفیف حسین، مصدق حسین، ںور الحسن، تسکین احمد، نسوم احمد، مستفضر الرحمن اور عبادت حسین۔

Leave a reply