بنگلہ دیش،سیلاب سے 50 لاکھ افراد متاثر

0
37
bangla

بنگلہ دیش میں‌سیلاب نے ہر طرف تباہی مچا دی ہے، بنگلہ دیش میں سیلاب سے 15 افراد کی موت ہوئی ہے، لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں

بنگلہ دیش کے 11 اضلاع میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب کی شدت ہے، سیلاب سے 50 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں،مقامی میڈیا کے مطابق تقریباً 9 لاکھ کے قریب لوگ سیلابی صورتحال میں پھنسے ہوئے ہیں جب کہ سیلاب سے جو 11 اضلاع متاثر ہوئے ہیں ان میں فینی، کومیلا، نوخالی، لکشمی پور اور دیگر اضلاع شامل ہیں، فینی میں شدید بارشوں اور سیلاب سے 92 فیصد موبائل ٹاورز گرچکے ہیں جس سے شہریوں کے موبائل فون پر ایک دوسرے سے رابطے تقریباً ختم ہوچکے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سیلابی صورتحال میں اب بہتری آرہی ہے، سیلابی علاقوں میں پھنسے ایک لاکھ 88 ہزار افراد کو ریسکیو کرکے کیمپوں میں پہنچادیا گیا ہے جب کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اب تک ساڑھے تین کروڑ ٹکا کیش تقسیم کیا گیا ہے، اس کے علاوہ 20 ٹن سے زائد چاول اور 15 ہزار خشک خوراک کے پیکٹس بھی تقسیم کیے جاچکے ہیں، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فوج کی جانب سے ریسکیو آپریشن جاری ہے جس میں نیوی، کوسٹ گارڈ، فائر سروسز، پولیس اور طلب بھی حصہ لے رہے ہیں۔

بنگلہ دیش کے عبوری وزیراعظم ڈاکٹر محمد یونس سیلاب میں امدادی سرگرمیوں کو مضبوط بنانے کے لیے رضاکار رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔ڈاکٹر محمد یونس مختلف رضاکار تنظیموں اور گروپوں کے رہنماؤں سے ملاقات کرنے والے ہیں جو سیلاب سے نمٹنے اور بچاؤ کے کاموں میں سرگرم عمل ہیں۔یہ ملاقات ہفتہ کو سہ پہر تین بجے ڈھاکہ میں ان کی سرکاری رہائش گاہ جمنا میں ہوگی۔

بنگلہ دیش ٹیلی کمیونیکیشن اینڈ ریگولیٹری کمیشن کے مطابق، سیلاب سے متاثرہ 10 اضلاع میں 13,491 میں سے کل 1,235 موبائل ٹاور سیلاب کی وجہ سے تباہ ہو چکے ہیں، ہ ان اضلاع میں نواکھلی، لکشمی پور، فینی، کومیلا، برہمن باریا، چٹاگانگ، کھگراچھڑی، حبیب گنج، مولوی بازار اور سلہٹ شامل ہیں۔پہلے ہی بنگلہ دیشی فوج نے خدمات کو بحال کرنے کے لیے موبائل آپریٹرز اور ٹاور آپریٹرز کو سامان، جنریٹر اور ایندھن لے جانے کے لیے جہازوں اور سپیڈ بوٹس سمیت تمام ضروری مدد فراہم کر دی ہے۔اس کے علاوہ جو ٹاورز پانی میں چلے گئے انہیں سیلاب کی صورتحال میں بہتری تک فعال نہیں کیا جائے گا۔حکام سیلاب زدہ علاقوں میں چارجنگ کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں جہاں جنریٹرز کے ذریعے موبائل نیٹ ورک بحال کر دیا گیا ہے۔مولوی بازار اور سلہٹ ضلع میں سیلاب کی صورتحال خراب ہونے کی وجہ سے ٹیلی کمیونیکیشن متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔تاہم، موبائل آپریٹرز، ٹاور کوآپریٹر اور حکام موبائل نیٹ ورکس کو دوبارہ اسٹور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Leave a reply