ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ میں بنگلادیشی کپتان شکیب الحسن کا کہنا ہے کہ بارش کے بعد میچ کھیلنے کے علاوہ ہمارے پاس کوئی آپشن نہیں تھی-

باغی ٹی وی : گزشتہ روز بھارت اور بنگلا دیش کے درمیان ہونے والا میچ بارش کے باعث روک دیا گیا تھا جس دوران دونوں ٹیموں کے کپتان امپائرز سے گراؤنڈ میں بات چیت کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی-

ٹی20 ورلڈکپ: پاکستان نے جنوبی افریقا کو 186رنز کا ہدف دے دیا

میچ کے بعد پریس کانفرنس میں شکیب الحسن سے صحافی نے اس حوالے سے سوال پوچھا کہ شکیب، کیا آپ نے واقعی بارش کے بعد کھیلنے کی کوشش نہیں کی، وہاں کیا بات چیت ہو رہی تھی؟ جس پر بنگلادیشی کپتان نے کہا کہ کیا ہمارے پاس کوئی آپشن تھا؟


صحافی نے کہا ‘کوئی آپشن نہیں، لیکن یہی وجہ ہے کیا آپ نے انہیں قائل کرنے کی کوشش کی؟شکیب نے جواب دینے کے بجائے کہا کسے قائل کرنا تھا؟ جواب میں صحافی نے کہا کہ بھارتی کپتان روہت شرما اور امپائر کو-

شکیب نے کہا کہ کیا میں انہیں قائل کرنے کے قابل ہوں؟ بنگلہ دیشی کے اس سوال پر صحافی نے طنزیہ کہا کہ پھر آپ کیا بنگلادیش کے دریاؤں سے متعلق بحث کر رہے تھے؟

صحافی نے بعد ازاں کہا کہ آپ گراؤنڈ میں کس چیز سے متعلق بات کر رہے تھے؟شکیب نے کہا ہاں اب آپ نے درست سوال کیا، امپائر نے ہم دونوں کپتانوں کو بلایا تھا اور انہوں نے ہمیں ہدف سے متعلق بتایا اور یہ بتایا کہ بارش کے باعث مزید کیا قوانین لاگو ہو سکتے ہیں –

ٹی 20 ورلڈ کپ: پہلے پاکستان اب بنگلہ دیش،کوہلی کے اشارے پردو متنازعہ نو بولز،ایمپائر تنقید کی زد میں

صحافی نے شکیب الحسن سے مزید پوچھا کہ آپ نے تمام چیزیں مان لیں؟ جس پر انہیں کپتان نے جواب دیا کہ ’ہاں‘۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھارت کی جانب سے 185 رنز کے ہدف کا بنگلادیش نے جارحانہ انداز میں تعاقب شروع کیا تھا تاہم بارش کے باعث میچ روک دیا گیا تھا جس کے باعث اوورز اور ہدف میں تبدیلی کی گئی تھی۔

بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے بارش سے قبل بغیر کسی نقصان 60 رنز بنائے تھے تاہم تیز بارش نےمیچ رکوادیا تھاجبکہ بنگال ٹائیگرز اس وقت بھارت کو شکست دینے کے قریب تھےتاہم امپائرزنےگیلی آؤٹ فیلڈ پر میچ کروانے کا فیصلہ کیا جس پر شکیب الحسن کافی ناراض نظرآئے-

پہلی اننگز میں بنگلہ دیش کی بالنگ کے دوران ویرات کوہلی کی جانب سے امپائر کو اشارہ کیا گیا کہ نوبال قرار دی جائے جس پر انہوں نے تھرڈ امپائر کو فیصلہ دینے کے بجائے نوبال قرار دیدی جس سے مخالف ٹیم کو فائدہ پہنچا میچ کے دوران امپائرز کی جانب سے دو غیر معمولی فیصلے دیکھنے میں آئے۔

رضوان اور بابراعظم فارم میں نہیں ہیں،ہماری ٹیم اسکا فائدہ اٹھائے گی،ڈیوڈ ملر

امپائر مرے اریسمس کا پہلا فیصلہ تب متنازع بنا جب بنگلہ دیش کے بولر حسن محمود نے 16 ویں اوور کی آخری گیند انڈین بیٹر وراٹ کوہلی کو کروائی اس پرویرات کوہلی نے ایک مرتبہ پھر امپائر مرے اریسمس سے نو بال مانگ لی جس پر انہیں نو بال اور فری ہٹ دے دی گئی۔

امپائرز کی جانب سے دوسرا متنازع فیصلہ تب دیکھنے میں آیا جب بارش کے فوری بعد کھیل کو دوبارہ شروع کیا گیا بنگلہ دیش نے پہلے 7 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 66 رنز بنائے جس کے بعد ایڈیلیڈ میں بارش شروع ہوگئی اس وقت بنگلہ دیش کا ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت انڈیا سے 15 سکور آگے تھا۔

کرکٹ شائقین کا کہنا ہے کہ بارش کے بعد ابھی گراؤنڈ مکمل طور پر خشک نہیں ہوئی تھی لیکن امپائرز نے میچ شروع کروانے میں جلد بازی سے کام لیا بارش کے بعد جب دوبارہ میچ شروع ہوا تو پہلی گیند پر بنگلہ دیشی بیٹر لٹن داس پھسل گئے اور اگلی ہی گیند پر رن آوٹ ہوگئے۔

زمبابوے کی نیدر لینڈز سے شکست، دونوں ٹیمیں سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر

Shares: