ایشیا کپ کے دوسرے میچ میں بنگلادیش نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ایشیا کپ کا دوسرا میچ سری لنکا اور بنگلا دیش کے درمیان سری لنکا کے شہر پالی کیلے اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جہاں بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر پہلےبیٹنگ کا فیصلہ کیاہے۔
ٹاس کے موقع سری لنکن ٹیم کے کپتان داسن شناکا اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وکٹ اسپنرز کیلئے سازگار ہے۔
واضح رہے کہ بنگلادیش کی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر لٹن داس وائرل بخار کی وجہ ایشیا کپ سے باہر ہو گئے ہیں ان کی جگہ انعام الحق کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
گزشتہ روز ملتان میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ 2023 کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے نیپال کو 238 رنز سے شکست دی تھی۔
Baaghi Digital Media Network | All Rights Reserved