بنی گالہ میں میرے شہد میں کچھ ملایا گیا تھا،بشریٰ بی بی کا الزام

بانی پی ٹی آئی چاہتے تو وہ بنی گالہ میں آرام کی زندگی گزار رہے ہوتے
bushra bibi

راولپنڈی: سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ داری اسٹیبلشمنٹ پر عائد ہوگی، بانی پی ٹی آئی عوام کی آواز اور ملک وقوم کی خاطر جیل میں ہیں-

باغی ٹی وی : اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ گزشتہ سماعت پراڈیالہ جیل پیشی کےلیےآئی تو بنی گالہ میں میرے شہد میں کچھ ملایا گیا تھا، میں شہد استعمال کرتی ہوں واپس جا کے شہد کھایا تو طبیعت بگڑ گئی، زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے، بانی پی ٹی آئی کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ داری اسٹیبلشمنٹ پر عائد ہوگی، بانی پی ٹی آئی عوام کی آواز اور ملک وقوم کی خاطر جیل میں ہیں، بانی پی ٹی آئی ذہنی اور جسمانی طور پر مکمل فٹ ہیں، تاہم بانی پی ٹی آئی کو کچھ ہوا تو عوام ان کو معاف نہیں کریں گے۔

امریکہ میں بحری جہاز ٹکرانے سے معروف پل تباہ، 7 مزدور اور گاڑیاں …

گفتگو کے دوران بانی پی ٹی آئی بشریٰ بی بی کو بات کرنے سے روکتے رہے، بشریٰ بی بی نے کہا کہ بے ضمیر لوگوں سےنہیں باضمیر لوگوں سےمخاطب ہوں، بانی پی ٹی آئی چاہتے تو وہ بنی گالہ میں آرام کی زندگی گزار رہے ہوتے، بانی پی ٹی آئی نے اقتدار میں اور اقتدار کے بعد کبھی کسی کو نہ نقصان پہنچایا اور نہ کسی کو مارنےکا کہا، بانی پی ٹی آئی کے خمیر میں بدلہ لینا نہیں ہے، یہ کچھ بھی کرلیں یہ عوام میں جانے کے قابل نہیں رہیں گے، حالات بہتری کی جانب نہیں جا رہے، اگر حالات ٹھیک ہوتے تو رانا ثنا اللہ کی جانب سے ایسا بیان نہ دیا جاتا، چیزوں کو بہتری کی طرف جانا چاہیے تھا مگر جانہیں رہے۔

حکومت کا کام کاروبارکرنا نہیں بلکہ نجی شعبے کو سازگار ماحول کی فراہمی ہے، وزیراعظم

موسم گرما میں پانی کے بحران کا خدشہ،ارسا اٰیڈوائزری کمیٹی کا اجلاس طلب

Comments are closed.