بنی گالہ پولیس کی کاروائی، تین ملزمان سے اسلحہ برآمد

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں بنی گالہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چوری کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا ،ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ‌بھی‌برآمد ہوا ہے.

اسلام آباد ایس پی سٹی سرفراز احمد ورک کی ہدایت پر تھانہ بنی گالا پولیس نے کارروائی کی.بحریہ انکلیو اور گردونواح میں چوری میں ملوث گروہ کے تین ملزمان گرفتار کر لئے گئے،ملزمان سے اسلحہ ایمونیشن نقدی اوردیگر اشیاء برآمد کی گئی ہے

پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی, ملزمان میں اسد علی, اجمل, غلام حیدر شامل ہیں, کاروائی اے ایس پی رانا حسین طاہر کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ بنی گالا انسپکٹر احمد کمال اور ٹیم نے کی,

ایک اور کاروائی میں پولیس نے ملزم ارشد سے شراب بر آمد کر لی ، آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز مے پولیس ٹیم کو شاباش دی

Comments are closed.