پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو صوبائی کابینہ اپنی مرضی سے تشکیل دینے کا مکمل اختیار دے دیا، جب کہ خیبرپختونخوا اور پنجاب میں ایڈوائزری کونسلز کے قیام کی تجویز مسترد کردی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت کے قیام کے معاملے پر اہم پیشرفت ہوئی ہے، اور وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے بڑی انتظامی تبدیلیوں کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے سہیل آفریدی کو ہدایت دی ہے کہ وہ کابینہ کی تشکیل میں مکمل خودمختاری سے کام لیں، تاہم وزرا کے ناموں پر حتمی فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔رپورٹ کے مطابق عمران خان نے خیبرپختونخوا اور پنجاب میں ایڈوائزری کونسلز کے قیام کی تجویز یہ کہہ کر رد کر دی کہ سہیل آفریدی اور عالیہ حمزہ کو صوبوں میں مکمل بااختیار ہونا چاہیے۔

ذرائع کے مطابق، عمران خان کا پیغام وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو پہنچا دیا گیا ہے، جس میں واضح ہدایت دی گئی ہے کہ سہیل آفریدی ہی صوبائی حکومت چلائیں گے۔مزید بتایا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں آئی جی پولیس اور چیف سیکریٹری کو تبدیل کرنے پر بھی غور جاری ہے، جب کہ نیا آئی جی پولیس قبائلی اضلاع سے تعینات کیے جانے کا امکان ہے

پاک اور افغان سیز فائر، توسیع پر تاحال فیصلہ نہیں ہوا،پاکستانی وفد کل دوحہ روانہ ہوگا

فلمی انداز کا فراڈ، قیدی نے جیل بینک اکاؤنٹ سے 52 لاکھ روپے نکال لیے

پاک فوج کی پکتیکا میں بڑی کارروائی، گل بہادر گروپ کے 70 خوارج ہلاک

ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف یو ایس چیمبر آف کامرس کا مقدمہ، ایچ ون بی ویزا فیس کو چیلنج

Shares: