بانی ایم کیو ایم کے ایک بار پھر وارنٹ گرفتاری جاری
کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی ایم کیو ایم کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے 2 کارکنوں کے قتل کیس کی انسداد دہشتگردی عدالت میں سماعت ہوئی، عدالت نے بانی ایم کیو ایم سمیت 7 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ،عدالت نے حکم دیا کہ بانی ایم کیو ایم سمیت 7 مفرورملزمان کوجلد گرفتارکرکے پیش کیا جائے،ایم کیو ایم لندن کے آصف حسنین عرف پاشا، بسمہ ناز مفرور ملزمان میں شامل ہیں.
تفتیشی افسر کی جانب سے کیس کا چالان جمع کرایا جا چکا ہے،ملزمان کومقدمے کی نقول فراہم کر دی گئیں ہیں ،آئندہ سماعت پر مفرور ملزمان کو اشتہاری قراردینے کی کارروائی کی جائے گی ،عدالت نے کیس کی سماعت 3 اگست تک ملتوی کر دی.
بانی ایم کیو ایم کے خلاف منی لانڈرنگ کا کیس بھی چل رہا ہے جو کراچی سے اسلام آباد کی عدالت میں منتقل کر دیا گیا ہے،