بانی ایم کیو ایم شدید مشکلات کا شکار،لندن سیکرٹریٹ برائے فروخت کا بورڈ لگ گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی مرتضیٰ علی شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین نے لندن سیکرٹریٹ کو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن ابھی تک کوئی خریدار نہیں آیا
یوٹیوب چینل پر مرتضیٰ علی شاہ کا کہنا تھا کہ الطاف حسین نے لندن آفس جس کو انٹرنیشنل سیکرٹریت بھی کہا جاتا ہے کو سیل کے لئے دے دیا ہے،متحدہ کے بانی کو اسوقت شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے، دہشت گردی کے ٹرائل میں چند ماہ باقی رہ گئے ہیں،جو اخراجات ہیں ان سے نمٹنے کے لئے ایک ملین کی رقم مانگ رہے ہین، فرسٹ فلور پر الطاف حسین کا آفس جہاں سے انہوں نے کراچی میں پارٹی چلائی ،فرسٹ فلور کا فلیٹ کو فروخت کرنے کا پروگرام بنایا گیا ہے، فلیٹ میں 5 کمرے ہیں، واش روم بھی سہولت ہے،
مرتضیٰ علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ رابطہ کمیٹی کے اجلاس، ٹیلی فونک خطابا ت سب یہیں سے ہوتا تھا، دفتر سے فرنیچر بھی مارکیٹ بھجوا دیا گیا، دفتر چھوڑتے ہوئے کسی کو نہیں بتایا گیا، البتہ برائے سیل کر دیا گیا ہے، رات کی تاریکی میں دفتر خالی کیا گیا ، یہاں جو دفتر ہے اس کی اہمیت بہت ہے، ایم کیو ایم پاکستان کی لیڈر شپ اس دفتر میں گھنٹوں آ کر بیٹھتے تھے، مشرف کا زمانہ ہو یا پی پی کا حکومت، رحمان ملک اکثر یہاں موجود ہوتے تھے ، پی پی کے ساتھ جب بھی اختلاف ہوتے تھے رحمان ملک اسی دفتر میں آتے تھے، الطاف حسین کا اس دفتر سے ایک ایک لفظ بریکنگ نیوز ہوتا تھا، اب الطاف حسین مشکل میں ہیں اور مالی مشکلات کا شکار ہیں، کراچی سے پیسہ آنا بند ہو گیا اسلئے دفتر بیچنے کا فیصلہ کیا گیا ہے