بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر صدر مملکت کا اہم پیٍغام
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناحؒ کے یوم پیدائس پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کو خوشحال بنانے کیلئے قائداعظمؒ کے نظریات پر عمل کرنے کا عہد کرتے ہیں۔ قائداعظم پاکستان میں اقلیتوں کےحقوق کےحامی تھے اور ہم بھی ایسی ریاست چاہتےہیں جہاں تمام شہریوں کویکساں مواقع مہیا ہوں۔
صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ جموں وکشمیرکے عوام 7دہائیوں سے ریاستی دہشتگردی کا شکار ہیں، بھارت نےایک سال سے زائدعرصے سے وادی میں مکمل لاک ڈاؤن کررکھا ہے۔
پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا خواب کب پورا ہو گا؟ وزیراعلیٰ پنجاب نے کیا بڑا دعویٰ
بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر وزیراعلیٰ سندھ نے دیا اہم پیغام
ہم ملک کو مستحکم، خوشحال اور ترقی یافتہ بنا سکتے ہیں؟ گورنر سندھ نے بتا دیا
کرسمس کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور دنیا بھر میں مسیحی برادری کو کرسمس اور نئے سال کی مبارکباد پیش کرتا ہوں،حضرت عیسیٰ ؑپوری انسانیت کے لئے امن، بھائی چارے اور احترام کی علامت ہیں،حضرت عیسیٰ ؑنے روحانی طور پر بیمار انسانیت کو شفا بخشی اور رواداری، محبت اور ہمدردی کی کی تلقین کی،اللہ تعالیٰ کے پیغمبر کی حیثیت سے، حضرت مسیح ؑعیسائیوں اورمسلمانوں، دونوں، کیلئےقابل ِتکریم ہیں،بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ اقلیتوں کے حقوق کے زبردست حامی تھے،آئینِ پاکستان کے تحت ہر شہری کو مذہب اور عبادت کی آزادی حاصل ہے۔
بانی پاکستان کے یوم پیدائش کے سلسلے میں ملک بھر میں تقریبات منعقد کی جارہی ہیں جبکہ سرکاری اور نجی سطح پر سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف تقاریب اور سیمینارز کا اہتمام کیا گیا ہے جس سے خطاب کے دوران مقررین بانی پاکستان کی ملک و ملت کیلئے گرانقدر خدمات کو خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔