سندھ کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ مذاکرات کے دروازے کھولیں،ہم نہیں چاہتے کہ کسی جماعت پر پابندی لگے لیکن خود اگر عمل کرکےکچھ کرینگے تو پھر آپ بند گلی میں پھنس جائیں گے،

شرجیل میمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے باوجود عالی صدر آصف علی زرداری نے پاکستان کھپے کا کا نعرہ لگایا،پی ٹی آئی کے دور میں گالیوں کے کلچر کو فروغ دیا گیا،
بانی پی ٹی آئی جن کے کاندھوں پر چڑھ کرآئے اُنہی کے خلاف سازش کی.دوسری جماعتوں کے مینڈیٹ چوری کرکے انہیں حکومت دی گئی،عمران خان نے اپنے دور میں کوئی ایسا کارنامہ انجام نہیں دیا کہ وہ یاد رکھا جائے ،پیپلز پارٹی کے دور میں ملک میں آئین وجود آیا، ملک کو ایٹمی ملک بنایا، میزائل ٹیکنالوجی دی گئی،جمہوریت کیلئے شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو سمیت کئی بڑی قربانیاں پیپلز پارٹی نے دیں ،عمران کےدور میں نہ کوئی بڑا کارنامہ انجام پایا نہ کوئی جمہوریت کیلئے خدمت بلکہ ہمیشہ سیاستدانوں پر ظلم کیا ،صدر آصف علی زرداری نے 12 سال جیل کاٹی مگر ایک لفظ ملک کے خلاف نہیں بولا،محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت پر پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا ،آپ کو الیکشن لڑنے کیلئے فنڈنگ اسرائیل و انڈیا نے کی، یہ میں نہیں ارشد شریف شہید نے کہا تھا ،آپ نے قائد اعظم کی رہائش گاہ کو چھوڑا نہ ایدھی ایمبولینسز بخشا۔

Shares: