پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ ڈیل کی وجہ سے موخر نہیں ہورہا، بانی پی ٹی آئی واضح کرچکے ہیں کہ وہ کوئی ڈیل نہیں چاہتے،
پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ نہیں چاہتے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کسی ایگزیکٹو آرڈر کے نتیجے میں ہو، ہم چاہتے ہیں قانونی طریقہ کار مکمل کیا جائے اور پھر رہائی ہو، پی ٹی آئی مذاکرات میں 2 مطالبات رکھ چکی ہے ، 9 مئی اور 26 نومبر پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے ،مذاکرات پاکستان کیلئے کررہے ہیں اس میں تعطل نہیں آنا چاہیے، مذاکرات کسی ڈیل کیلئے نہیں بلکہ ملک کی بہتری کیلئے کررہے ہیں، عمران خان قوم و ملک کی خاطر جیل میں ہیں،ہمارے دو مطالبات ہیں اگر لکھ کر دینے ہیں تو شاید ہم لکھ کر بھی دے دیں، پاکستان کیلئے بہتر یہی ہے کہ مذاکرات کامیاب ہوں۔
بانی پی ٹی آئی نے کہا میرے ساتھ جو ہوا میں ان کو معاف کرتا ہوں، عمر ایوب
پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کا کہنا تھا کہ حکومت سے دو ٹوک کہا تھا کمیٹی کی بانی سے آزادانہ ماحول میں ملاقات کروائی جائے ، حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ وہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے تعاون کریں گے ، آج 7 جنوری ہے ابھی تک حکومت کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا، مذاکرات آگے بڑھانے کیلئے ہم نے بانی پی ٹی آئی سے ہی ہدایت لینی ہے ،بانی پی ٹی آئی نے پاکستان کیلئے بات کی ہے ،بانی پی ٹی آئی نے کہا میرے ساتھ جو ہوا میں ان کو معاف کرتا ہوں، ملک میں صاف و شفاف الیکشن کرائے جائیں ،
سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ بانی نے کہا اسیران کی رہائی کے بعد باہر آنے والا آخری شخص ہوں گا ، ریاست اور عوام میں جو دوریاں پیدا ہوئیں ان کو ختم کیا جانا چاہیے ، جبر کے ماحول میں معیشت کی ترقی نہیں ہوسکتی،الیکشن میں جو عوام کے ووٹ کو چرایا گیا اس پر خاموش نہیں بیٹھیں گے ، آپ نے ایک الیکشن پر نہیں جمہوریت کے تسلسل پر حملہ کیا،
شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ قانون کی حکمرانی کی بات کی ہے، توشہ خانہ کیس کے بارے میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے تفصیلی فیصلہ دیا، توشہ خانہ کا کیس بانی چیئرمین پر بنتا ہی نہیں تھا، یہ جھوٹ پر مبنی کیس تھا ،سیاسی بنیادوں پر بنایا گیا کیس تھا، سزا صرف بانی چیئرمین کو نہیں دی جارہی یہ اس ملک کے سب شہریوں کو دی جارہی ہے،بانی چیئرمین نے شوکت خانم بنایا ،نمل یونیورسٹی بنائی، یہ سب کچھ بانی چیئرمین نے غریب عوام کیلئے کیا،القادر یونیورسٹی میں بانی چیئرمین اور ان کی اہلیہ ٹرسٹی ہے، بانی چیئرمین کو اچھے کام کرنے کی سزا دی جارہی ہے، ہم مطالبہ کررہے ہیں رعایت نہیں مانگ رہے ہیں، ہم رہائی کی بھیک نہیں مانگ رہے ہیں، کوئی بھی ملک اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتا جب تک آئین اور قانون کی بالادستی نہ ہو، القادر ٹرسٹ کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا دینا ہر اس شخص کو سزا دینا ہوگی جو بھی فلاحی کام کرے گا، بانی پی ٹی آئی نے پوری زندگی فلاحی کام کیا، موجودہ حکومت قابض ہے 3 سے 4 ماہ کی مہمان حکومت ہے ،
آذربائیجان کے صدر کا روس پر مسافر طیارے کے حادثے کو چھپانے کا الزام
سیالکوٹ: شہاب پورہ یونین کونسل میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح