بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی تینوں بہنیں علیمہ خان، نورین نیازی اور عظمیٰ خان اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے سے واپس روانہ ہو گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق یہ تینوں بہنیں اپنے بھائی سے ملاقات نہ کروانے پر احتجاجی دھرنے پر بیٹھی تھیں۔ پولیس نے علیمہ خان کو یقین دہانی کرائی کہ کل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ممکن ہوگی، جس کے بعد تینوں بہنیں روانہ ہو گئیں۔واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کل متوقع ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز اڈیالہ جیل کے باہر اُس وقت صورتحال کشیدہ ہوگئی تھی جب پاکستان تحریک انصاف کی رہنما علیمہ خان میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں۔ اس دوران موجود پی ٹی آئی کارکنان نے صحافیوں پر مبینہ طور پر تشدد کیا جس سے متعدد صحافی زخمی ہوئے۔ واقعے کی فوٹیجز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صحافتی حلقوں اور مختلف تنظیموں نے شدید احتجاج کیا۔

بعد ازاں متاثرہ صحافی کی مدعیت میں تھانہ صدر بیرونی پولیس اسٹیشن میں علیمہ خان، نعیم پنجوتھہ اور 40 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ مقدمے میں دہشتگردی، تشدد اور کارِ سرکار میں مداخلت کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔پولیس حکام کے مطابق واقعے میں ملوث مزید افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں جبکہ گرفتار ملزمان کو شناخت پریڈ کے بعد دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

قطر حملے میں بچ جانے والے حماس رہنما خلیل الحیہ کون ہیں ؟

پاکستان میں لاکھوں شہریوں کی مبینہ بڑے پیمانے پر نگرانی کا انکشاف

دوحہ حملہ: قطر کا اسرائیل اور حماس ثالثی سے علیحدگی کا اعلان

آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2026، بھارت اور سری لنکا میں شیڈول

Shares: