سمو گ سے متاثرہ اضلاع میں 10نومبر کو بینک بند رہیں گے،سٹیٹ بینک

ہ پنجاب میں اسموگ کے باعث گوجرانوالہ سمیت 5 اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے
0
137
state bank

کراچی: سٹیٹ بینک نے اعلان کیا ہے کہ سمو گ سے متاثرہ اضلاع میں 10نومبر کو بینک بھی بند رہیں گے۔

باغی ٹی وی : سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق حکومت پنجاب کے 8 نومبر 2023 کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ لاہور ڈویژن (ضلع لاہور، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، قصور)، ضلع گوجرانوالہ، ضلع حافظ آباد، ضلع سیالکوٹ اور ضلع نارروال کے تمام بینک/مائیکرو فنانس بینک 10 نومبر جمعہ کو اپنی برانچیں بند رکھیں گے۔

واضح رہے کہ سموگ کی وجہ سے حکومت پنجاب نے 8اضلاع میں 10نومبر کی عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جبکہ پنجاب میں اسموگ کے باعث گوجرانوالہ سمیت 5 اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

غزہ کے علاقے خان یونس کی سب سے بڑی مسجد میں بمباری

کمشنر گوجرانوالہ کا کہنا ہے کہ 10 نومبر سے 12 نومبر تک گوجرانوالہ، سیالکوٹ ، نارووال ، حافظ آباد اور وزیرآباد میں اسمارٹ لاک ڈاؤن ہوگا اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران تمام اسکول، دفاتر، مارکیٹیں، تفریحی مقامات ، شادی ہال،سنیماگھر بند رہیں گے جبکہ فصلوں کی باقیات ، کوڑا کرکٹ جلانے پر دفعہ 144 کے تحت مقدمات درج ہوں گے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے ) نے پہلے ہی اسموگ ایڈوائزری جاری کی ہوئی ہےاین ڈی ایم اے کے مطابق آئندہ ہفتےوسطی،جنوبی پنجاب میں اسموگ خطرناک حد تک پہنچنے کا امکان ہے،وجرانوالہ، ملتان،لاہور، بہاولپور،فیصل آباد میں اسموگ خطرناک حد تک جاسکتی ہے، سرگودھا،ڈی جی خان،ساہیوال ڈویژن بھی اسموگ کی لپیٹ میں آ سکتے ہیں،کمشنر گوجرانوالہ نے شہریوں سے درخواست کی کہ وہ نقل ، حرکت کو محدود رکھیں۔

لاہور کے باشندوں کی اوسط سالانہ عمر میں چھ سے سات سال کی کمی ہو …

دوسری جانب نگران پنجاب حکومت کی جانب سے اسموگ کے پیشِ نظر جمعے کو لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں چھٹی کا اعلان کیا گیا تھا نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے 10 نومبر جمعے کو لاہور ڈویژن کے تمام اضلاع ، گوجرانوالہ، وزیر آباد اور حافظ آباد کے اضلاع میں اسموگ کے پیشِ نظر چھٹی کا اعلان کیا تھا۔

Leave a reply