بینک میں ایک ڈالر کی عجیب و غریب ڈکیتی

0
38

نیویارک: امریکہ میں شہری نے صرف ایک ڈالر کی بینک ڈکیتی کی تاکہ اسے گرفتار کیا جا سکے۔

باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست یوٹاہ میں ایک 65 سالہ شخص ڈونلڈ سینٹاکروس نے صرف اس وجہ سے بینک میں ڈکیتی کی تاکہ اسے گرفتار کیا جا سکے جبکہ بینک عملہ آخر وقت تک اس مذاق سمجھتا رہا۔

ایران روس سے 35 لڑاکا طیارے خریدے گا

ڈونلڈ سینٹا کروس سالٹ لیک سٹی میں ویلز فارگو بینک گیا اور بینک کیشیئر کو ایک تحریر لکھ کر تھما دی جس پر لکھا تھا کہ یہ ایک بینک ڈکیتی ہے اور مجھے ایک ڈالر دیجئے، شکریہ۔

بینک کا کیشیئر سمجھا کہ مذکورہ شخص مذاق کر رہا ہے لیکن کیشیئر نے اس شخص کو ایک ڈالر کا نوٹ تھما دیا اور کہا کہ اب آپ جا سکتے ہیں لیکن شہری نے کہا کہ میں نے بینک لوٹ لیا ہے اور اب آپ پولیس کو طلب کر لیں۔

بھارت میں یورینیم کی چوری اوراسمگلنگ کے بڑھتے واقعات دنیا کیلئے خطرہ ہیں، تجزیہ کار

شہری بینک میں ہی بیٹھ گیا اور پولیس کا انتظار کرنے لگا۔ بعد ازاں پولیس آئی اور ڈونلڈ سینٹا کروس کو گرفتار کر کے ساتھ لے گئی تاہم بعد میں شہری کو رہا کر دیا گیا۔

Leave a reply