حیدر آباد میں بینک کی کیش وین سے 13 کروڑ روپے سے زائد رقم لوٹنے والے چار ملزمان مبینہ طور پر ایک مقابلے میں ہلاک ہوگئے جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا۔

باغی ٹی وی : سینیئرسپرنٹنڈنٹ پولیس حیدرآباد امجد شیخ کے مطابق حیدرآباد پولیس نے تھانہ ہٹڑی کے علاقے میں ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی تو پولیس مقابلہ ہوگیا دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں چار ملزمان ہلاک ہوگئےجبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا۔

https://twitter.com/DMCSindhPolice/status/1582072325134225414?s=20&t=o_njgfEUfahlXmh02q-ZTQ
امجد شیخ کے مطابق ہلاک ملزمان کے قبضے سے 5 کروڑ 40 لاکھ روپے کی رقم برآمد ہوئی ہے ایس ایس پی امجد شیخ کا کہنا ہے کہ مارے گئے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

ایس پی امجد شیخ نے دعویٰ کیا ہے کہ ہلاک ہونے والے ملزمان حیدرآباد میں چند روز قبل بینک کی کیش وین سے 13 کروڑوں روپے لوٹنے کی واردات میں ملوث تھے۔

ایس ایچ او حیدرآباد سٹی عمران رشید کے مطابق پولیس مقابلے کے دوران ان کے تھانے کا پولیس اہلکار کانسٹیبل اسد چنا زخمی ہوا۔ زخمی اہلکار کی ٹانگ میں گولی لگی ہے جسے کراچی کے نجی اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

قبل ازیں شہر قائد کراچی میں سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کی تھی جس کے دوران سی ٹی ڈی سندھ نے نورس چورنگی کے قریب سے دو دہشت گرد گرفتار کئے سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق گرفتار ہونے والے دہشت گرد قتل اقدام قتل میں مطلوب تھے ملزمان کی شناخت انس زاہد اور دانیال علی کے طور پر ہوئی-

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان نے گزشتہ دنوں گلبہار کے علاقے میں بلڈر کاشف عرف للو کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھاواردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر بھی چلتی رہی ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ گلبہار تھانے میں درج ہے-

Shares: