بینک میں کرونا کے 5 مریض سامنے آنے پر بینک سیل
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں تعلیمی اداروں، ریسٹورینٹس کے بعد نجی دفاتر میں بھی کورونا پھیلنے لگا
شہر قائد کراچی میں کورونا کی دوسری لہر شروع ہوتے ہی کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز5 میں نجی بینک کی برانچ کے 5ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ، جس کے بعد ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی نے نجی بینک کی برانچ غیرمعینہ مدت کیلئے بند کرا دی ہے
ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی کا کہنا ہے کہ شہرمیں کورونا مثبت کی شرح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، نجی بینک برانچ کے دیگرملازمین کے بھی کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے۔
دوسری جانب ضلع کورنگی کے بھی مختلف مقامات پر مکمل لاک ڈاؤن کا نفاذ کردیا گیا ہے ، ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی کی جانب سے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 15اکتوبر تک کورنگی کے مختلف علاقوں میں لاک ڈاون ہوگا، کورنگی نمبر2، الفلاح سوسائٹی ،شادمان ٹاور ملیر،درخشاں سوسائٹی ملیر میں بھی لاک ڈاون کا نفاذ ہوگا جبکہ قائد پارک ملیرسے متصل گلی میں بھی لاک ڈاون ہوگا۔
لاک ڈاون والے علاقوں میں 9افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ، لاک ڈاون والے علاقوں مین نقل وحرکت پر پابندی،صرف کریانہ ،اشیائے ضرورہ کی دکانیں کھولی جاسکیں گی ،