بینکوں کے باہر موٹرسائیکلوں کی قطاریں،ٹریفک جام رہنا معمول ،بینکوں کو پارکنگ بنانے کا پابند بنایا جائے
قصور سٹی میں بابا بلھُے شاہ روڈ پر واقع بینکوں کے باہر کھڑی موٹر سائیکلوں کے باعث ٹریفک جام رہنا روز کا معمول بن گیا کسی بھی بینک کی پارکینگ نہ ہونے کی وجہ سے دور دراز سے مزار پر آنے والے زائرین اور شہریوں کو گزرنے میں انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے
شہریوں کا کہنا ہے کہ ریلوے روڈ پر کثیر تعداد میں بینک موجود ہیں جہاں پر روزانہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ ان بینکوں میں آتے ہیں اور ان بینکوں کی پارکنگ نہ ہونے کے باعث انہیں اپنی موٹرسائیکلیں اور گاڑیاں سڑک پر ہی پارک کرنا پڑتی ہیں جس کی وجہ سے یہاں پر ٹریفک جام رہنا روز کا معمول بن کر رہ گیا ہے جس کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے شہری فلاحی اور سماجی تنظیموں نے مطالبہ کیا ہے کہ تمام بینکوں کو اپنی پارکینگ بنانے کا پابند کیا جائے تاکہ ٹریفک کے مسائل میں کمی واقع ہو سکے