بنوں ریجن میں دہشتگردی کے واقعات اور پولیس آپریشنز سے متعلق رپورٹ جاری کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق بنوں ریجن میں 28 اگست 2025 سے اب تک ہونے والے تمام حملوں کو ناکام بنا دیا گیا، ریجن میں دہشتگردی کے خلاف آپریشن کی نگرانی آر پی او سجاد خان نے کی، بنوں ریجن میں شدت پسندوں کی جانب سے پولیس تھانوں اور چوکیوں پر 10 حملوں کی کوششیں کی گئیں،رپورٹ میں بتایا گیا کہ پولیس تھانوں اور چوکیوں پر 130 سے زیادہ ڈرون حملوں کی کوشش کی گئی، دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 14 انتہائی مطلوب دہشتگردوں کو مارا گیا، آپریشنز کے دوران 22 شدت پسند زخمی بھی ہوئے۔

آر پی او بنوں سجاد خان نے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ بنوں کے بعض علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانے ہیں، شدت پسند پولیس تھانوں اور چوکیوں پر متعدد حملے کرچکے ہیں، آئی جی کے پی نے بنوں ریجن کو دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے بھرپور وسائل فراہم کیے، بلٹ پروف گیٹس اور ڈبل وال سسٹم تھانوں میں نصب کیے گئے،بنوں ریجن کو جدید اسلحہ سے لیس کیا گیا، جدید وسائل ہونے کے باعث دہشتگردوں کے بڑے حملے ناکام بنا دیے گئے، دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز میں عوام نے بھرپور ساتھ دیا، دہشتگردوں کے ڈرون حملوں کو بھی جدید وسائل کے ذریعے ناکام بنایا گیا۔

Shares: