بنوں، عسکریت پسندوں کی اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان کی گاڑی پر فائرنگ
میرانشاہ روڈ پر اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان کی گاڑی پر عسکریت پسندوں نے فائرنگ کر دی۔ ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ایک شہری جاں بحق جبکہ تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عسکریت پسند زخمی اہلکاروں سے بندوقیں بھی چھین کر فرار ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہوگئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔








