بنوں ٹاؤن شپ میں دہشتگردوں کی پولیس موبائل پہ فائرنگ پولیس کی جوابی فائرنگ سے دو دہشتگرد مارے گئے
بنوں ٹاؤن شپ حیات روڈ پر پولیس پر حملہ ہوا ہے، دہشت گردوں کے حملے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا ہے،جبکہ پولیس کی جوابی کاروائی میں دو حملہ آور مارے گئے ہیں، واقعہ کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر موجود ہے، زخمی پولیس اہلکار کو طبی امداد دینے کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے
بنوں کے علاقے ٹاون شپ حیات روڈ پر پولیس موبائل پر فائرنگ کا واقعہ،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے حملہ ناکام بنانے پر بنوں پولیس کی ستائش کی اور کہا کہ فائرنگ کا بروقت جواب دینے اور 2 دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر بنوں پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔بنوں پولیس نے بہادری کے ساتھ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ حملہ ناکام بنانے پر بنوں پولیس کو شاباش دیتا ہوں۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے فائرنگ سے زخمی پولیس اہلکار کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی،اور کہا کہ خیبرپختونخوا کی پولیس دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہے۔کے پی کے پولیس نے ہمیشہ جرات کے ساتھ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا ہے۔
سکھ برادری کا بھارتی وزیر خارجہ کی واشنگٹن آمد پر احتجاج
خاتون جیل افسر کا قیدی کے ساتھ جنسی تعلق،ویڈیو لیک